ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملہ، تین افراد ہلاک


امریکا کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ بندی کے دعوؤں کے بعد اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایک بار پھر ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں ایک مرد اور عورت جن کی عمریں تقریباً 40 سال تھیں اور ایک نوجوان جس کی عمر 20 سال کے لگ بھگ تھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فورسز کے مطابق ایران کی جانب سے 2 مراحل میں میزائل داغے گئے، پہلی لہر میں 2 اور دوسری لہر میں 4 میزائل داغے گئے جس کے بعد اسرائیل میں خطرےکے سائرن بجا کر لوگوں کو محفوظ پناہ گاہ میں جانے کا کہا گیا، اسرائیلی فورسز کے مطابق خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہوچکے ہیں. واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایرانی فوج کی کارروائیاں تہران کے وقت کے مطابق صبح 4 بجے تک جاری رہیں گی۔ تہران میں اس وقت صبح تقریباً 6 بجے کا وقت ہے۔ جنگ بندی پر ایران کا موقف واضح ہے اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی ہے، ہم نے نہیں‘ انھوں نے کہا کہ ابھی تک جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ ’تاہم اگر اسرائیلی حکومت ایرانی عوام کے خلاف اپنی غیر قانونی جارحیت تہران کے وقت کے مطابق صبح چار بجے کے بعد بند کر دے تو ہمارا اس کے بعد اپنا ردعمل جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے بارے میں حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانس میں ’منظم گینگ‘ کی فائرنگ سے دلہن ہلاک، دو حملہ آور گرفتار

ایران نے امریکی اڈے پر حملہ اپنے دفاع کے موروثی حق کو استعمال کرتے ہوئے کیا، ترجمان ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیل، امریکا کی جانب سے تجویز کردہ جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اب مؤثر ہو چکی ہے: ٹرمپ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملہ، تین افراد ہلاک

جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی جائے، ٹرمپ: جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکپور

ایرانی میزائل فضا میں تباہ، ملکی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ: قطری وزیرخارجہ

ایران اسرائیل جنگ بندی پر تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ایرانی وزیر خارجہ

کسی بھی ظالم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

امریکی صدر سے ایران کوجنگ بندی پررضا مند کرنے کیلئے اپیل

وہ شخص جسے اسرائیل کے جوہری پروگرام کا راز افشا کرنے پر دو دہائیاں جیل میں گزارنا پڑیں

اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لیکن ایرانی میڈیا کی تردید، اسرائیلی وزیر دفاع کا تہران کو نشانہ بنانے کا حکم

ایران اوراسرائیل جنگ بندی پرآمادہ ہوگئے،امریکی صدر کا بڑا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے جنگ بندی معاہدے کی تردید کردی

’ایک نوبیل انعام پاکستانی عوام کے لیے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی