ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اب مؤثر ہو چکی ہے: ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوچکا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا: "جنگ بندی اب مؤثر ہو چکی ہے، براہِ کرم اسے توڑنے کی کوشش نہ کریں!" تاہم ایران اور اسرائیل کی جانب سے تاحال اس جنگ بندی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، جو ٹرمپ نے چند گھنٹے قبل یکطرفہ طور پر پیش کی تھی۔صدر ٹرمپ کے مطابق یہ جنگ بندی 24 گھنٹوں پر مشتمل مرحلہ وار عمل کے تحت ہوگی۔جس میں پہلے ایران منگل کی صبح 04:00 جی ایم ٹی پر اپنی کارروائیاں روک دے گا، جبکہ اسرائیل 12 گھنٹے بعد جواب میں ایسا کرے گا۔یہ جنگ بندی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کی شدید بمباری اور میزائل حملوں میں ایران میں سینکڑوں اور اسرائیل میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا کی نظریں اب اس بات پر جمی ہیں کہ آیا دونوں فریقین اس جنگ بندی کا احترام کرتے ہیں یا پھر کشیدگی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانس میں ’منظم گینگ‘ کی فائرنگ سے دلہن ہلاک، دو حملہ آور گرفتار

ایران نے امریکی اڈے پر حملہ اپنے دفاع کے موروثی حق کو استعمال کرتے ہوئے کیا، ترجمان ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیل، امریکا کی جانب سے تجویز کردہ جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اب مؤثر ہو چکی ہے: ٹرمپ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملہ، تین افراد ہلاک

جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی جائے، ٹرمپ: جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکپور

ایرانی میزائل فضا میں تباہ، ملکی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ: قطری وزیرخارجہ

ایران اسرائیل جنگ بندی پر تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ایرانی وزیر خارجہ

کسی بھی ظالم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

امریکی صدر سے ایران کوجنگ بندی پررضا مند کرنے کیلئے اپیل

وہ شخص جسے اسرائیل کے جوہری پروگرام کا راز افشا کرنے پر دو دہائیاں جیل میں گزارنا پڑیں

اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لیکن ایرانی میڈیا کی تردید، اسرائیلی وزیر دفاع کا تہران کو نشانہ بنانے کا حکم

ایران اوراسرائیل جنگ بندی پرآمادہ ہوگئے،امریکی صدر کا بڑا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے جنگ بندی معاہدے کی تردید کردی

’ایک نوبیل انعام پاکستانی عوام کے لیے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی