ایرانی میزائل فضا میں تباہ، ملکی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ: قطری وزیرخارجہ


قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے 7 میزائلوں کو قطر کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ملک کی فضائی حدود اور سرزمین مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد تمام ضروری حفاظتی اقدامات فوری طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں اور ملک میں صورتحال قابو میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ قطر میں تعلیمی اداروں کے امتحانات کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم زندگی تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور امن کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ قطر نے ہمیشہ عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر کا ثالثی کا کردار دنیا کے سامنے ہے اور اسی عزم کی روشنی میں ہم اس حملے کو ایک غیر متوقع قدم تصور کرتے ہیں۔ مصدقہ اطلاع تھی کہ العدید بیس پر حملہ ہوگا ہم نے فضائی حدود بند کی۔میزائلوں کو العدید تک پہنچے سے پہلے ہی سمندر میں مار گرایا،ایران کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ قطر کے اظہار یکجہتی پر برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانس میں ’منظم گینگ‘ کی فائرنگ سے دلہن ہلاک، دو حملہ آور گرفتار

ایران نے امریکی اڈے پر حملہ اپنے دفاع کے موروثی حق کو استعمال کرتے ہوئے کیا، ترجمان ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیل، امریکا کی جانب سے تجویز کردہ جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

کیا ٹرمپ کا داؤ ایران اور اسرائیل کے بیچ میزائلوں کا تبادلہ روک پائے گا؟

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اب مؤثر ہو چکی ہے: ٹرمپ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملہ، تین افراد ہلاک

جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی جائے، ٹرمپ: جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکپور

ایرانی میزائل فضا میں تباہ، ملکی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ: قطری وزیرخارجہ

ایران اسرائیل جنگ بندی پر تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ایرانی وزیر خارجہ

کسی بھی ظالم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

امریکی صدر سے ایران کوجنگ بندی پررضا مند کرنے کیلئے اپیل

وہ شخص جسے اسرائیل کے جوہری پروگرام کا راز افشا کرنے پر دو دہائیاں جیل میں گزارنا پڑیں

اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لیکن ایرانی میڈیا کی تردید، اسرائیلی وزیر دفاع کا تہران کو نشانہ بنانے کا حکم

ایران اوراسرائیل جنگ بندی پرآمادہ ہوگئے،امریکی صدر کا بڑا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے جنگ بندی معاہدے کی تردید کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی