
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹ گئے،سب کو مبارک ہو ایران اوراسرائیل جنگ بندی پرآمادہ ہوگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا، سوشل میڈیا پیغام میں امریکی صدرٹرمپ نےکہا کہ، دونوں ممالک باقاعدہ جنگ بندی کااعلان کریں گے۔ اگلے چند گھنٹوں میں حملے بند کردیئے جائیں گے،پہلے ایران جنگ بندی کرے گا، بارہ گھنٹے بعد اسرائیل بھی محاذ سے پیچھے ہٹ جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے مزید کہا کہ بارہ روزہ جنگ کااختتام ہو نےجارہا ہے۔سب کومبارکباد پیش کرتا ہوں ،یہ ایک ایسی جنگ تھی جو برسوں جاری رہ سکتی تھی اور یہ پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کرسکتی تھی۔مگر ایسا نہیں ہوا، اور اب کبھی نہیں ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل نے حوصلہ، ہمت اور دانشمندی دکھائی، سیز فائر کے ہر مرحلے پر فریقین صبر کا مظاہرہ کریں گے۔اسرائیل، ایران، مشرق وسطیٰ، امریکا پراپنی رحمتیں نازل کرے۔