اس لڑکی کے چہرے کا یہ حال کیسے ہوا؟ وہ معمولی غلطی جو بہت سی لڑکیاں کرتی ہیں


"میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میک اپ نہ دھونا میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا بن جائے گا۔ چہرے پر معمولی سی سرخی کو نظر انداز کرتی گئی، اور آج یہی غفلت میری جلد کی بربادی بن چکی ہے۔" یہ الفاظ ہیں شمال مشرقی چین کی رہائشی 37 سالہ خاتون کے، جنہوں نے 22 سال تک میک اپ صاف نہ کرنے کی سنگین غلطی کا خمیازہ اب اپنے چہرے پر سوجن، خارش، جلن اور شدید الرجی کی صورت میں بھگتنا شروع کر دیا ہے۔ صوبہ جیلِن کی اس عورت نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی حالت کا انکشاف کرتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر ہر دیکھنے والے کو حیرت کے ساتھ افسوس بھی ہوا۔ تصاویر میں خاتون کا چہرہ نہ صرف بری طرح سوجا ہوا نظر آتا ہے بلکہ مکمل طور پر سرخ اور جِلد پر جلن کے آثار بھی واضح دکھائی دیتے ہیں۔ خود خاتون نے اپنی موجودہ حالت کو "ہارمون فیس" کا نام دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے 15 سال کی عمر میں میک اپ لگانا شروع کیا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ "بس ہر روز میک اپ کرتی گئی، مگر اسے دھونا کبھی معمول کا حصہ نہ بنایا۔" 2011 میں جب اُس نے کاسمیٹک انجیکشنز کا سہارا لیا تو حالات مزید خراب ہونے لگے، مگر وہ تب بھی غفلت کرتی رہی۔ "25 سال سے پہلے مجھے لگا یہ سب وقتی ہوگا، لیکن جب چہرہ سنبھلنے کی بجائے بگڑنے لگا، تب جا کر پریشانی نے گھیرا۔" وہ بتاتی ہیں کہ مختلف کریمیں، مرہم، ٹوٹکے، یہاں تک کہ جلد کی مہنگی پراڈکٹس بھی آزمائیں، لیکن جلد پر مسلسل تجربات اور بے احتیاطی نے مسائل کو اور بڑھا دیا۔ "میں نے جِلد کو وقت پر سمجھنے کے بجائے اس پر ظلم کیا، اور اب مجھے اس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔" اپنے تجربے سے سبق حاصل کرتے ہوئے خاتون نے ویڈیو کے آخر میں دیگر خواتین کو خبردار کرتے ہوئے کہا، "کبھی اپنی جلد کو معمولی نہ سمجھیں، اور نہ ہی آنکھ بند کر کے ہر نئی پراڈکٹ آزمانا شروع کریں۔ یہ کھیل نہیں، یہ آپ کی جلد ہے، اور ایک بار جو بگڑ جائے، واپس ویسی نہیں ہوتی۔"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سڈنی فائرنگ: حملہ آور باپ بیٹا نکلے، پولیس نے نام ظاہر کر دیے

سڈنی فائرنگ: مسلمان پھل فروش نے سیکڑوں افراد کی جان بچا لی، حکومت نے ہیرو قرار دے دیا

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی