ہوش اڑا دینے والا اسمارٹ فون


کیا آپ کسی ایسے آئی فون کو اپنی ملکیت بنانا چاہتے ہیں جو عام ڈیوائس سے 15 گنا زیادہ بڑا ہو؟ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوبر ارون مینائی نے دنیا کا سب سے بڑا آئی فون تیار کیا ہے جو کہ 2 میٹر سے زیادہ لمبا ہے جبکہ اس کا وزن ایک فریج سے بھی زیادہ ہے۔ زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی فون 15 پرو میکس کی یہ نقل مکمل طور پر فعال ہے یعنی آپ اسے اصل آئی فون کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔اس میں 400 واٹ کی ایک فلیش لائٹ بھی ہے جس کی روشنی کسی گاڑی کی ہیڈلائٹ سے بھی زیادہ تیز ہے۔ آئی فون 15 پرو میکس کی نقل تیار کرنے کے لیے یوٹیوبر نے ایک اور یوٹیوبر میتھیو پرکس کی مدد حاصل کی جو اس طرح کی ڈیوائسز تیار کرنے کے لیے معروف ہیں۔دونوں کی کوششوں سے ایک ایسا اسمارٹ فون تیار ہوا جسے اٹھانے کے لیے ہی 8 افراد کی ضرورت ہوتی ہے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون قرار دیا ہے۔ دیکھنے میں تو یہ آئی فون 15 پرو میکس کی طرح ہے مگر اندر سے یہ ایپل کی ڈیوائس سے مختلف ہے۔اس میں انٹیل آئی 9 کمپیوٹر پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ 128 جی بی ریم اور دیگر کمپیوٹر ہارڈ وئیر اس میں موجود ہیں۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فون آئی او ایس کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے جبکہ ونڈوز سپورٹ بھی موجود ہے۔اس فون کی اسٹوریج 4 ٹی بی ہے اور اس سے آپ وہ سب کام کرسکتے ہیں جو کسی فون سے کیے جاتے ہیں جیسے ویڈیو کالز، ٹیکسٹ میسجز اور ایپس میں اسکرولنگ وغیرہ۔ 88 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس اس فون کو دیکھنے کا تجربہ کسی ٹی وی جیسا ہے۔ یوٹیوبر کے مطابق او ایل ای ڈی پینل کو ٹچ اسکرین میں بدلنا آسان نہیں تھا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے آپٹیکل گلیو استعمال کیا۔فلیش لائٹ کا ذکر تو اوپر ہوچکا ہے مگر اس کا کیمرا بھی دنگ کر دینے والا ہے کیونکہ اس میں ڈیجیٹل کیمرے استعمال کیے گئے ہیں جو 100 ایکس ڈیجیٹل زوم اور دیگر کام کرسکتے ہیں۔فون کے اندر 3840 واٹ کی 2 بڑی بیٹریاں نصب ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

یوٹیوب مواد کا اے آئی ماڈلز کی تربیت میں استعمال، گوگل کا بڑا قدم

کائنات کےعظیم اسرارجاننے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا کیمرا تیار

ہوش اڑا دینے والا اسمارٹ فون

بواسیر اور مقعد کے کینسر میں کیا فرق ہے، ان کی علامات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

چیٹ جی پی ٹی دماغ کلیئے نقصان دہ، ماہرین کا تہلکہ خیز انکشاف

جب تیل سے مالا مال دبئی، ابوظہبی اور عمان پاکستان یا انڈیا کا حصہ بنتے بنتے رہ گئے

بیش قیمت فراری ریت میں کیوں دفن ہوگئی؟ وقت کے ساتھ مٹی ہونے والے فن پارے کی داستان

موبائل فون یا چارجر۔۔ دونوں میں سے پہلے کسے نکالنا چاہیے؟

نیند میں مدد دینے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف

واٹس ایپ میں بہترین اے آئی فیچرز کا اضافہ

ایران پر امریکی حملے: پاکستان سمیت بیشتر ممالک کی مذمت، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر’تیسری عالمی جنگ‘ کی باتیں

کچھ خواتین کو سپرم سے الرجی کیوں ہوتی ہے؟

پی ٹی اے کا خواتین سم ہولڈرز کے لیے بڑا اعلان

کڑھائی والے پرس اور بُرج پر بے وفائی: فرانس کا شاہی سکینڈل جو انگلستان کے ساتھ سو سالہ جنگ کی وجہ بنا

واٹس ایپ ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی