واٹس ایپ میں بہترین اے آئی فیچرز کا اضافہ


میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کو میسجز تحریر، ایڈٹ اور ریپلائی کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ رائٹنگ ہیلپ نامی فیچر میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا صارفین کا ڈیٹا ان کی ڈیوائس تک محدود رہے یا یوں کہہ لیں کہ کمپنی کو اس تک رسائی نہ ملے۔ اس فیچر کا مقصد بہت سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ واٹس ایپ کمیونیکیشن کو زیادہ اسمارٹ، برق رفتار اور فطری بنایا جاسکے۔یعنی اگر آپ کو کسی میسج کو تحریر کرتے ہوئے درست الفاظ کا انتخاب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جلد بازی میں ریپلائی کر رہے ہیں یا بس یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا میسج زیادہ اچھا نظر آئے ، تو یہ نیا فیچر رئیل ٹائم میں مدد فراہم کرے گا۔میٹا نے آخرکار اشتہارات کو واٹس ایپ کا بھی حصہ بنا دیا دیگر اے آئی اسسٹنٹس جو کلاؤڈ پراسیسنگ پر انحصار کرتے ہیں، ان کے برعکس اس نئے فیچر کو آن ڈیوائس انٹیلی جنس کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے۔آسان الفاظ میں آپ کے میسجز تجزیے کے لیے کسی باہری سرور کو نہیں بھیجے جائیں گے بلکہ تجزیے کا پورا عمل ڈیوائس کے اندر مکمل ہوگا۔ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہاں بھی محدود افراد کو دستیاب ہے۔اسی طرح ایک اور اے آئی فیچر بھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے جو صارفین کو ان میسجز کی سمری فراہم کرے گا جو انہوں نے پڑھے نہیں ہوں گے۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ پورا عمل پرائیویٹ ہوگا اور جب فیچر ان ایبل ہوگا تو صارفین کو ایک بٹن اس وقت نظر آئے گا جب انہیں مخصوص تعداد میں نئے میسجز موصول ہوں گے۔یہ فیچر مکمل طور پر آپشنل پوگا اور صارفین اپنی مرضی سے اسے ان ایبل یا ڈس ایبل کرسکیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

جب تیل سے مالا مال دبئی، ابوظہبی اور عمان پاکستان یا انڈیا کا حصہ بنتے بنتے رہ گئے

نیند میں مدد دینے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف

واٹس ایپ میں بہترین اے آئی فیچرز کا اضافہ

ایران پر امریکی حملے: پاکستان سمیت بیشتر ممالک کی مذمت، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر’تیسری عالمی جنگ‘ کی باتیں

کچھ خواتین کو سپرم سے الرجی کیوں ہوتی ہے؟

پی ٹی اے کا خواتین سم ہولڈرز کے لیے بڑا اعلان

کڑھائی والے پرس اور بُرج پر بے وفائی: فرانس کا شاہی سکینڈل جو انگلستان کے ساتھ سو سالہ جنگ کی وجہ بنا

واٹس ایپ ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے 16 ارب پاسورڈز لیک، صارفین پریشان

چیٹ جی پی ٹی اور دیگر سے متعلق ماہرین کا ہوشربا انکشاف

چینی سائنسدانوں کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا انقلاب

دو ہزار سال پرانی پینٹگ کے ٹکڑے جو ’رومن لندن کے بیورلی ہلز‘ کا پتا دیتے ہیں

اے سی استعمال کرکے بجلی کس طرح بچائیں؟ جانیے

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے حکومت کی نئی پالیسی تیار

ٹرمپ کا ٹک ٹاک کیلئے مہلت کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی