سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے 16 ارب پاسورڈز لیک، صارفین پریشان


تازہ ترین رپورٹس میں ایپل، فیس بک، گوگل اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے 16 ارب پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ محققین نے اس لیک کو اب تک کی سب سے بڑی ڈیٹا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ فوربز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیک میں 16 ارب لاگ اِن تفصیلات اور پاسورڈز منکشف کیے گئے ہیں جس کے بعد گوگل نے اپنے اربوں صارفین کو اپنے پاسورڈز بدلنے کی تجویز دی ہے جبکہ ایف بی آئی نے امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایس ایم ایس پر موصول ہونے والا کوئی مشتبہ لنک نہ کھولیں۔سائبر نیوز کے محققین کو مطالعے میں معلوم ہوا کہ سامنے آنے والے 30 ڈیٹا سیٹس کے ہر سیٹ میں لاکھوں سے لے کر 3.5 ارب سے زیادہ تک کا ریکارڈ موجود ہے۔ان سب ڈیٹا سیٹس میں صرف ایک ماضی میں سامنے نہیں آیا تھا، لہٰذا ڈیٹا سے متاثر ہونے والے معاملات نئے سمجھے جاتےہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک لیک نہیں ہے، یہ بڑے پیمانے پر ہونے والے استحصال کا بلیو پرنٹ ہے۔ یہ معلومات فشنگ حملوں اور اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے گراؤنڈ زیرو ہیں۔محققین نے خبردار کیا کہ یہ پرانی خلاف ورزیاں نہیں ہیں جو نئی ہو کر سامنے آئی ہیں۔ یہ تازہ ترین ڈیٹا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے 16 ارب پاسورڈز لیک، صارفین پریشان

چیٹ جی پی ٹی اور دیگر سے متعلق ماہرین کا ہوشربا انکشاف

چینی سائنسدانوں کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا انقلاب

دو ہزار سال پرانی پینٹگ کے ٹکڑے جو ’رومن لندن کے بیورلی ہلز‘ کا پتا دیتے ہیں

اے سی استعمال کرکے بجلی کس طرح بچائیں؟ جانیے

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے حکومت کی نئی پالیسی تیار

ٹرمپ کا ٹک ٹاک کیلئے مہلت کا فیصلہ

موبائل فون کو میز پر ہمیشہ الٹا رکھیں کیونکہ۔۔ ماہرین نے سادہ سے عمل کے کون سے 3 فائدے گنوا دیے؟

سیف الاعظم: پاکستانی فضائیہ کے وہ پائلٹ جنھوں نے چھ روزہ جنگ میں اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا

فیس بک میں میٹا نے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا

گوگل کا اے آئی سرچ لائیو فیچر متعارف

پی ٹی اے کا تمام صارفین کیلئے بڑا اعلان

ٹیکنالوجی کی دنیا میں یوٹیوب شارٹس کا انقلاب

پرنٹ کرو، استعمال کرو: سستے ’تھری ڈی اسلحہ‘ کا پھیلاؤ جو عالمی سطح پر خدشات کو جنم دے رہا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی