گوگل کا اے آئی سرچ لائیو فیچر متعارف


گوگل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی سرچ لائیو فیچر کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ گوگل ایپ میں یہ فیچر فی الحال امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگا جو کہ بنیادی طور پر اے آئی موڈ کا حصہ ہے۔ یہ جیمنائی لائیو جیسا فیچر ہے جو گوگل ایپ کے اندر موجود ہے۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جیمنائی لائیو کی طرح آپ سرچ لائیو میں بھی آڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔اس کے لیے گوگل ایپ اوپن کریں اور وہاں نئے لائیو آئیکون پر کلک کریں اور پھر جو سوال ذہن میں ہو وہ زبان سے دہرائیں۔ ایسا کرنے پر گوگل کی جانب سے اے آئی جنریٹڈ آڈیو میں جواب دیا جائے گا، جبکہ آپ ایک کے بعد ایک سوال پوچھ سکیں گے۔کمپنی کے مطابق یہ فیچر ایسے افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا کہ گاڑی میں سفر کر رہے ہوں یا ملٹی ٹاسکنگ میں مصروف ہوں۔ یہ چیٹ کسی اور ایپ کے اوپن کرنے پر بھی جاری رہے گی اور آپ گوگل کے جوابات کو تحریری شکل میں بھی دیکھ سکیں گے، جس کے لیے ٹرانسکرپٹ آپشن دستیاب ہوگا۔اے آئی موڈ ہسٹری میں آپ مخصوص جوابات کو دوبارہ دیکھ سکیں گے اور ان پر گوگل سے مزید چیٹ کرسکیں گے۔ امریکا سے باہر یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا، یہ کمپنی کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا۔البتہ یہ ضرور بتایا گیا کہ آنے والے مہینوں میں سرچ لائیو کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے 16 ارب پاسورڈز لیک، صارفین پریشان

چیٹ جی پی ٹی اور دیگر سے متعلق ماہرین کا ہوشربا انکشاف

چینی سائنسدانوں کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا انقلاب

دو ہزار سال پرانی پینٹگ کے ٹکڑے جو ’رومن لندن کے بیورلی ہلز‘ کا پتا دیتے ہیں

اے سی استعمال کرکے بجلی کس طرح بچائیں؟ جانیے

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے حکومت کی نئی پالیسی تیار

ٹرمپ کا ٹک ٹاک کیلئے مہلت کا فیصلہ

موبائل فون کو میز پر ہمیشہ الٹا رکھیں کیونکہ۔۔ ماہرین نے سادہ سے عمل کے کون سے 3 فائدے گنوا دیے؟

سیف الاعظم: پاکستانی فضائیہ کے وہ پائلٹ جنھوں نے چھ روزہ جنگ میں اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا

فیس بک میں میٹا نے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا

گوگل کا اے آئی سرچ لائیو فیچر متعارف

پی ٹی اے کا تمام صارفین کیلئے بڑا اعلان

ٹیکنالوجی کی دنیا میں یوٹیوب شارٹس کا انقلاب

پرنٹ کرو، استعمال کرو: سستے ’تھری ڈی اسلحہ‘ کا پھیلاؤ جو عالمی سطح پر خدشات کو جنم دے رہا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی