فیس بک میں میٹا نے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا


میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایک اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹا کی جانب سے فیس بک میں ویڈیو شیئرنگ کے سسٹم کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ابھی جب آپ کسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہیں تو ریلز (مختصر ویڈیو) یا طویل ویڈیو کی شکل میں پوسٹ ہوتی ہے اور دونوں کا شیئرنگ ورک فلو مختلف ہے۔میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ آنے والے مہینوں میں فیس بک پر تمام ویڈیوز ریلز کے طور پر شیئر ہوں گی۔ بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کا پلیٹ فارم بدستور ہر طرح کی ویڈیوز جیسے مختصر، طویل اور لائیو ویڈیوز کا ہب ہوگا۔کمپنی کے مطابق بتدریج ہم پوری دنیا میں پروفائلز اور پیجز میں ویڈیوز کو ریلز میں بدل دیں گے۔ میٹا کی جانب سے فیس بک میں ریلز ویڈیوز کے دورانیے کی پابندی کو بھی ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ابھی فیس بک میں ریلز ویڈیو کا دورانیہ 90 سیکنڈز تک محدود ہے۔ میٹا کی جانب سے ویڈیو ٹیب کا نام بھی تبدیل کر کے ریلز ٹیب کر دیا جائے گا۔ کمپنی نے بتایا کہ اس اپ ڈیٹ سے آپ کو سجیسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی جن کو آپ کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر سجیسٹ کیا جاتا ہے۔فیس بک ویڈیوز کے لیے یہ تبدیلیاں اس وقت کی جا رہی ہیں جب کچھ عرصے قبل مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ وہ فیس بک کو ثقافتی طور پر زیادہ بااثر بنانا چاہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کا خواتین سم ہولڈرز کے لیے بڑا اعلان

واٹس ایپ ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے 16 ارب پاسورڈز لیک، صارفین پریشان

چیٹ جی پی ٹی اور دیگر سے متعلق ماہرین کا ہوشربا انکشاف

چینی سائنسدانوں کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا انقلاب

دو ہزار سال پرانی پینٹگ کے ٹکڑے جو ’رومن لندن کے بیورلی ہلز‘ کا پتا دیتے ہیں

اے سی استعمال کرکے بجلی کس طرح بچائیں؟ جانیے

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے حکومت کی نئی پالیسی تیار

ٹرمپ کا ٹک ٹاک کیلئے مہلت کا فیصلہ

موبائل فون کو میز پر ہمیشہ الٹا رکھیں کیونکہ۔۔ ماہرین نے سادہ سے عمل کے کون سے 3 فائدے گنوا دیے؟

سیف الاعظم: پاکستانی فضائیہ کے وہ پائلٹ جنھوں نے چھ روزہ جنگ میں اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا

فیس بک میں میٹا نے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا

گوگل کا اے آئی سرچ لائیو فیچر متعارف

پی ٹی اے کا تمام صارفین کیلئے بڑا اعلان

ٹیکنالوجی کی دنیا میں یوٹیوب شارٹس کا انقلاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی