چینی سائنسدانوں کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا انقلاب


چینی سائنسدانوں نے مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کیا ہے جسے فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی (این ڈی یو ٹی) کی ایک روبوٹیکس لیبارٹری نے یہ ڈرون روبوٹ تیار کیا۔ چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) پر اس حوالے سے ایک رپورٹ نشر کی گئی۔ این ڈی یو ٹی کے ایک محقق لیانگ ہیکسیانگ نے رپورٹ کے دوران اس ڈرون کو دکھایا۔لیانگ ہیکسیانگ نے کہا کہ 'میرے ہاتھ میں مچھر جتنا بڑا ایک روبوٹ ڈرون موجود ہے، اس طرح کے چھوٹے روبوٹس کو انفارمیشن جمع کرنے اور جنگی میدانوں میں خصوصی مشنز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا'۔اس ڈرون کے 2 ننھے پر ہیں جو کسی پتے جیسے نظر آتے ہیں جبکہ ٹانگیں بہت زیادہ پتلی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ پروٹوٹائپ ڈرون اسمارٹ فون کے لیے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔اس طرح کے ڈورنز کی تیاری میں سنسرز، پاور ڈیوائسز، کنٹرول سرکٹس اور دیگر پرزہ جات کو فٹ کرنا چیلنج ہوتا ہے۔ اس طرح کے ننھے ڈرونز کو فوجی اپنے اردگرد کے ماحول کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔مگر اس سے ہٹ کر انہیں طبی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے 16 ارب پاسورڈز لیک، صارفین پریشان

چیٹ جی پی ٹی اور دیگر سے متعلق ماہرین کا ہوشربا انکشاف

چینی سائنسدانوں کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا انقلاب

دو ہزار سال پرانی پینٹگ کے ٹکڑے جو ’رومن لندن کے بیورلی ہلز‘ کا پتا دیتے ہیں

اے سی استعمال کرکے بجلی کس طرح بچائیں؟ جانیے

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے حکومت کی نئی پالیسی تیار

ٹرمپ کا ٹک ٹاک کیلئے مہلت کا فیصلہ

موبائل فون کو میز پر ہمیشہ الٹا رکھیں کیونکہ۔۔ ماہرین نے سادہ سے عمل کے کون سے 3 فائدے گنوا دیے؟

سیف الاعظم: پاکستانی فضائیہ کے وہ پائلٹ جنھوں نے چھ روزہ جنگ میں اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا

فیس بک میں میٹا نے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا

گوگل کا اے آئی سرچ لائیو فیچر متعارف

پی ٹی اے کا تمام صارفین کیلئے بڑا اعلان

ٹیکنالوجی کی دنیا میں یوٹیوب شارٹس کا انقلاب

پرنٹ کرو، استعمال کرو: سستے ’تھری ڈی اسلحہ‘ کا پھیلاؤ جو عالمی سطح پر خدشات کو جنم دے رہا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی