چیٹ جی پی ٹی اور دیگر سے متعلق ماہرین کا ہوشربا انکشاف


ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس سے منطقی اور معقول سوال پوچھنا دیگر اقسام کے سوالات کے مقابلے میں زیادہ کاربن اخراج کا سبب بنتا ہے۔ جرمنی کی ہوکشولا میونخ یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کے محققین نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے لارج لینگوئج ماڈل میں لکھے گئے ہر سوال کے جواب کے لیے توانائی درکار ہوتی ہے جس سے نتیجتاً کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے۔ اخراج کی مقدار چیٹ بوٹ، صارف اور مدعے پر منحصر ہوتی ہے۔جرنل فرنٹیئر میں شائع ہونے والی تحقیق میں 14 اے آئی ماڈلز کا موازنہ کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ جن سوالات کے جوابات میں پیچیدہ عقلیات کی ضرورت ہوتی ہے وہ سادہ جوابات کے مقابلے میں زیادہ کاربن اخراج کا سبب بنتے ہیں۔وہ سوالات جس میں جدید الجبرا یا فلسفے جیسے تفصیلی جوابات پوچھے جاتے ہیں وہ سادہ عنوان کے مقابلے میں چھ گُنا زیادہ اخراج کا سبب بنتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کا خواتین سم ہولڈرز کے لیے بڑا اعلان

واٹس ایپ ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے 16 ارب پاسورڈز لیک، صارفین پریشان

چیٹ جی پی ٹی اور دیگر سے متعلق ماہرین کا ہوشربا انکشاف

چینی سائنسدانوں کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا انقلاب

دو ہزار سال پرانی پینٹگ کے ٹکڑے جو ’رومن لندن کے بیورلی ہلز‘ کا پتا دیتے ہیں

اے سی استعمال کرکے بجلی کس طرح بچائیں؟ جانیے

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے حکومت کی نئی پالیسی تیار

ٹرمپ کا ٹک ٹاک کیلئے مہلت کا فیصلہ

موبائل فون کو میز پر ہمیشہ الٹا رکھیں کیونکہ۔۔ ماہرین نے سادہ سے عمل کے کون سے 3 فائدے گنوا دیے؟

سیف الاعظم: پاکستانی فضائیہ کے وہ پائلٹ جنھوں نے چھ روزہ جنگ میں اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا

فیس بک میں میٹا نے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا

گوگل کا اے آئی سرچ لائیو فیچر متعارف

پی ٹی اے کا تمام صارفین کیلئے بڑا اعلان

ٹیکنالوجی کی دنیا میں یوٹیوب شارٹس کا انقلاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی