ٹرمپ کا ٹک ٹاک کیلئے مہلت کا فیصلہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کو امریکا میں کام کرنے کے لیے مزید 90 روز کی مہلت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو چینی شخصیت کے علاوہ کسی اور کو فروخت کرنے کے لیے مزید 90 دن کی مہلت دے دی ہے، بصورت دیگر اسے امریکا میں بین کر دیا جائے گا۔ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ’میں نے ابھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ٹک ٹاک کی بندش کی ڈیڈ لائن میں 90 دن (یعنی 17 ستمبر 2025) کی توسیع کر دی گئی ہے‘۔یاد رہے کہ یہ تیسری بار ہے کہ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی مؤخر کی ہے۔امریکی حکومت نے 2024 میں ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے امریکی شیئرز امریکیوں کے پاس ہونے کا قانون بنایا تھا، دوسری صورت میں ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری 2025 تک اپنے امریکی شیئرز کسی بھی امریکی شخص، ادارے یا گروپ کو فروخت کرنے تھے لیکن بعد میں عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی مدت میں 75 دن کا اضافہ کردیا تھا۔2024 میں اپنی صدارتی مہم کے دوران سوشل میڈیا پر بہت زیادہ انحصار کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو پسند کرتے ہیں اور انہیں ٹک ٹاک کی بدولت 2024 کے انتخاب میں نوجوان ووٹرز تک پہنچنے میں مدد ملی۔ٹرمپ نے مئی کے اوائل میں این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ٹک ٹاک کو مزید مہلت درکار ہے، تو میں دینے کے لیے تیار ہوں۔دوسری جانب، ٹک ٹاک کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے کو سراہا گیا ہے۔پلیٹ فارم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ’ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور حمایت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹک ٹاک 170 ملین سے زائد امریکی صارفین کے لیے دستیاب رہے‘۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے 16 ارب پاسورڈز لیک، صارفین پریشان

چیٹ جی پی ٹی اور دیگر سے متعلق ماہرین کا ہوشربا انکشاف

چینی سائنسدانوں کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا انقلاب

دو ہزار سال پرانی پینٹگ کے ٹکڑے جو ’رومن لندن کے بیورلی ہلز‘ کا پتا دیتے ہیں

اے سی استعمال کرکے بجلی کس طرح بچائیں؟ جانیے

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے حکومت کی نئی پالیسی تیار

ٹرمپ کا ٹک ٹاک کیلئے مہلت کا فیصلہ

موبائل فون کو میز پر ہمیشہ الٹا رکھیں کیونکہ۔۔ ماہرین نے سادہ سے عمل کے کون سے 3 فائدے گنوا دیے؟

سیف الاعظم: پاکستانی فضائیہ کے وہ پائلٹ جنھوں نے چھ روزہ جنگ میں اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا

فیس بک میں میٹا نے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا

گوگل کا اے آئی سرچ لائیو فیچر متعارف

پی ٹی اے کا تمام صارفین کیلئے بڑا اعلان

ٹیکنالوجی کی دنیا میں یوٹیوب شارٹس کا انقلاب

پرنٹ کرو، استعمال کرو: سستے ’تھری ڈی اسلحہ‘ کا پھیلاؤ جو عالمی سطح پر خدشات کو جنم دے رہا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی