یوٹیوب مواد کا اے آئی ماڈلز کی تربیت میں استعمال، گوگل کا بڑا قدم


گوگل کی جانب سے یوٹیوب کی ویڈیوز کو جیمنائی اور ویو 3 ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ درحقیقت ان ویڈیوز کو تیار کرنے والے افراد کو بھی علم نہیں کہ ان کا مواد آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے یوٹیوب کی متعدد ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کے لیے 30 ارب یوٹیوب ویڈیوز میں سے ایک سب سیکشن تیار کیا گیا ہے۔یہ ابھی واضح نہیں کہ کن ویڈیوز کو اے آئی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، مگر گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کریٹیرز اور میڈیا کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے اپنے معاہدوں کا احترام کیا جاتا ہے۔کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم ہمیشہ یوٹیوب مواد کو اپنی پراڈکٹس بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اے آئی کی آمد سے کچھ تبدیل نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق ہم ہمیشہ لوگوں کے تحفظ کا بھی خیال رکھتے ہیں اور ہم اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ صارفین کے پاس ایسا کوئی کنٹرول نہیں جس سے وہ یوٹیوب کو اپنی ویڈیوز اے آئی کی تربیت کے لیے استعمال کرنے سے روک سکیں۔ یوٹیوب کے اصول و ضوابط کے مطابق جو مواد آپ اس سروس کو فراہم کرتے ہیں،اس کے ساتھ آپ یوٹیوب کو اس مواد کو دنیا بھر میں استعمال کرنے کا لائسنس بھی فراہم کرتے ہیں۔صارفین کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا مواد ایسے اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو بتدریج ان کا مقابلہ کریں گے یا ان کا متبادل بن جائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

یوٹیوب مواد کا اے آئی ماڈلز کی تربیت میں استعمال، گوگل کا بڑا قدم

کائنات کےعظیم اسرارجاننے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا کیمرا تیار

ہوش اڑا دینے والا اسمارٹ فون

بواسیر اور مقعد کے کینسر میں کیا فرق ہے، ان کی علامات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

چیٹ جی پی ٹی دماغ کلیئے نقصان دہ، ماہرین کا تہلکہ خیز انکشاف

جب تیل سے مالا مال دبئی، ابوظہبی اور عمان پاکستان یا انڈیا کا حصہ بنتے بنتے رہ گئے

بیش قیمت فراری ریت میں کیوں دفن ہوگئی؟ وقت کے ساتھ مٹی ہونے والے فن پارے کی داستان

موبائل فون یا چارجر۔۔ دونوں میں سے پہلے کسے نکالنا چاہیے؟

نیند میں مدد دینے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف

واٹس ایپ میں بہترین اے آئی فیچرز کا اضافہ

ایران پر امریکی حملے: پاکستان سمیت بیشتر ممالک کی مذمت، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر’تیسری عالمی جنگ‘ کی باتیں

کچھ خواتین کو سپرم سے الرجی کیوں ہوتی ہے؟

پی ٹی اے کا خواتین سم ہولڈرز کے لیے بڑا اعلان

کڑھائی والے پرس اور بُرج پر بے وفائی: فرانس کا شاہی سکینڈل جو انگلستان کے ساتھ سو سالہ جنگ کی وجہ بنا

واٹس ایپ ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی