
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے 25 جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔پیر کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور اگلے چند روز میں ان کے شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔پیش گوئی کے مطابق 24 جون کی شام سے یکم جولائی کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں 26 جون سے یکم جولائی سے وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں بھی 25 جون سے جولائی کی پہلی تاریخ تک بارشیں متوقع ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پیش گوئی کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا اور موسم گرم کے دوران شدید حبس برقرار رہا۔منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ فائل فوٹو: اے پی پیگذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونحوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون کی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (ایئرپورٹ 37 اور سٹی 04) ملی میٹر ہوئی۔ اسلام آباد میں (سید پور 27، زیروپوائنٹ 09، گولڑہ 07، بوکرا 01) ملی میٹر بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد 47، دادو، سبی 46، دالبندین، خیرپور، نوکنڈی اور موہنجو داڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔