نائب وزیراعظم مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے یو اے ای پہنچ گئے


نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان ، یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس میں شرکت کے لیے یو اے ای پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعاون کا اعلیٰ ترین ادارہ جاتی فورم ہے,آنے والا اجلاس دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گا۔شفقت علی خان کے مطابق پاکستانی وفد میں نائب وزیر اعظم کے ہمراہ وزارت اقتصادی امور، تجارت، توانائی، سمندری امور اور داخلہ کے سیکرٹریز اور سینئر حکام شامل ہوں گے, متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس اجلاس کی قیادت ان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اجلاس میں  متعلقہ اماراتی اداروں کی اعلیٰ سطحی نمائندگی بھی موجود ہوگی,اجلاس میں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا, اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور آئی ٹی سمیت نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کیے جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف قانونی معاہدوں کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے  تاکہ شعبہ جاتی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دی جا سکے, یہ اجلاس دونوں ممالک کو اقتصادی ترجیحات کو ہم آہنگ کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کے دائرہ کار کو بڑھانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں

جمشید دستی نے اسمبلی میں عجیب حرکت کر ڈالی، مگر کیوں؟

جمشید دستی نے اسمبلی میں عجیب حرکت کر ڈالی،مگر کیوں

اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار میرے پاس ہے اور میں یہ کر بھی سکتا ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

گلگت بلتستان کا نئے مالی سال کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

جمشید دستی نے یسمبلی میں عجیب حرکت کر ڈالی،مگر کیوں

پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو سازش کے تحت چرایا گیا ، علی امین گنڈا پور

ملک بھر کی ٹرانسپورٹرز تنظیموں کا بڑا اعلان

نائب وزیراعظم مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے یو اے ای پہنچ گئے

قومی سلامتی کمیٹی کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار

ڈالر کی کمی سے روپے کی قدر غیرمستحکم، ’عالمی حالات کا اثر نمایاں‘

اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشیں متوقع، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

’پختنے ملغلرے‘: وہ شاعرہ جن کے کلام کو ’ان کے شوہر نے تندور میں جلا دیا‘

وادی نلتر: گھوڑے کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی کوشش، سیاح خاتون ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی