قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار


قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کمیٹی نے اسرائیل کے جارحیت کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔کمیٹی نے ایران امریکا تعمیری مذاکرات کے ساتھ اسرائیل کی فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں نے کشیدگی کو بڑھایا اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں نے وسیع تر تصادم کے خطرے کو ہوا دی، اسرائیلی کاررائیوں نے مذاکرات اور سفارتکاری کے مواقع کو کم کیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق دفاع حاصل ہے۔قومی سلامتی کمیٹی نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مزید کشیدگی پر اظہار تشویش کا اظہار کیا اور قرار دیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پرحملے اے ای آئی اے کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کےچارٹرکے منافی ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔قومی سلامتی کمیٹی نے جانی نقصان پرایران کی حکومت اور عوام سے اظہارتعزیت کیا اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ پاکستان کےقریبی رابطوں کا اعادہ کیا۔کمیٹی نے علاقائی امن واستحکام کے فروغ کےلیےکوشش جاری رکھنے کی اپنی رضا مندی کی توثیق کی اور تمام متعلقہ فریقین کو مذاکرات، سفارتکاری کے ذریعے جنگ کا حل نکالنے پر زور دیا۔کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی حقوق اورقوانین کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جمشید دستی نے اسمبلی میں عجیب حرکت کر ڈالی،مگر کیوں

اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار میرے پاس ہے اور میں یہ کر بھی سکتا ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

گلگت بلتستان کا نئے مالی سال کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

جمشید دستی نے یسمبلی میں عجیب حرکت کر ڈالی،مگر کیوں

پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو سازش کے تحت چرایا گیا ، علی امین گنڈا پور

ملک بھر کی ٹرانسپورٹرز تنظیموں کا بڑا اعلان

نائب وزیراعظم مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے یو اے ای پہنچ گئے

قومی سلامتی کمیٹی کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار

ڈالر کی کمی سے روپے کی قدر غیرمستحکم، ’عالمی حالات کا اثر نمایاں‘

اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشیں متوقع، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

’پختنے ملغلرے‘: وہ شاعرہ جن کے کلام کو ’ان کے شوہر نے تندور میں جلا دیا‘

وادی نلتر: گھوڑے کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی کوشش، سیاح خاتون ہلاک

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی اہم ملاقات

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی