
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو سازش کے تحت چرایا گیا اور پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد پارٹی اور بانی چیئرمین پر دھاوا بولا گیا، ہمارے ارکان کو زبردستی منحرف کر کے حکومتیں گرائی گئیں۔ "ہم نے اس ملک کے لیے اپنی دو حکومتیں قربان کیں، لیکن ہمارا سیاسی انتقام کا سامنا کرنے کے باوجود عوام نے ووٹ ہمیں دیا۔علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ وفاق، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت تین صوبوں میں 8 فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا۔ "90 دن میں الیکشن نہ کراکے آئین توڑا گیا، فیصلہ سازوں نے آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی،" انہوں نے کہا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین کی رہنمائی میں وہ ہر فیصلہ کریں گے، یہاں تک کہ "اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار بھی میرے پاس ہے اور میں یہ کر بھی سکتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے بجٹ میں کسی بھی تبدیلی کے لیے 24 گھنٹوں میں عملدرآمد کا وعدہ کیا، بشرطیکہ بانی چیئرمین کی جانب سے ہدایت دی جائے۔