جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن:11 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک، پاک فوج کے دو جوان شہید


جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن:11 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک، پاک فوج کے دو جوان شہید پاک فوج نے 24 جون کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کی، جس کا ہدف بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج" کے خوارج کی موجودگی تھی۔ آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 11 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ تاہم اس شدید جھڑپ کے دوران میجر سید معیز عباس شاہ (عمر 37 سال، تعلق: ضلع چکوال) نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ ایک نڈر افسر کے طور پر جانے جاتے تھے جنہوں نے متعدد کارروائیوں میں خوارج کے خلاف دلیرانہ کردار ادا کیا۔ ان کے ساتھ لانس نائیک جبران اللہ (عمر 27 سال، تعلق: ضلع بنوں) بھی شہید ہوئے، جنہوں نے دشمن کے سامنے اپنی جان کی قربانی دے کر وطن کی مٹی کا قرض ادا کیا۔ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ کارروائیاں جاری ہیں تاکہ کوئی باقی بچ جانے والا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد بھی گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق: "پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’مکمل طور پر غلط ہے‘: وائٹ ہاؤس

امریکی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ نہیں کیا: ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹ میں دعویٰ

ٹرمپ کے اظہار برہمی کے بعد ایران اور اسرائیل کے بیچ جنگ بندی بحال، عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم

ایران جنگ بندی کا احترام کرے گا بشرطِ یہ کہ اسرائیل بھی ایسا ہی کرے: ایرانی صدر

لاہور میں ’ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے‘ کار چوری: آن لائن اشتہار کے ذریعے گاڑی فروخت کرتے وقت اِن چیزوں کا خیال رکھیں!

’امریکہ اور ایران دونوں کے لیے اگلا مرحلہ زیادہ فیصلہ کن ہو سکتا ہے‘

مارنے کے لیے گھر پر لوگ بھیجے۔۔ 50 کروڑ کا مقدمہ ! ماریہ بی اور شہزاد غیاث شیخ نے ایک دوسرے پر کیا سنگین الزامات عائد کردیے؟

سستی الیکٹرک گاڑیوں کا وہ نظام جس نے چین کو اس صنعت کا بے تاج بادشاہ بنا دیا

کیا ٹرمپ کا داؤ ایران اور اسرائیل کے بیچ میزائلوں کا تبادلہ روک پائے گا؟

سلمان خان ’برین اینیورزم‘ میں مبتلا: دماغ کی شریانوں میں بنی گٹھلی جس کی ابتدائی علامت سر درد ہے

تحفہ لیا نہ ملنے آئی.. ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم نے اعترافی بیان میں کیا انکشاف کیا؟

جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن:11 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک، پاک فوج کے دو جوان شہید

وہ شخص جسے اسرائیل کے جوہری پروگرام کا راز افشا کرنے پر دو دہائیاں جیل میں گزارنا پڑیں

اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لیکن ایرانی میڈیا کی تردید، اسرائیلی وزیر دفاع کا تہران کو نشانہ بنانے کا حکم

’سگریٹ یا ویپ کبھی استعمال نہ کریں‘: آپ اپنے دل کا خیال کیسے رکھ سکتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی