قائد آباد سے بھارتی ایجنسی "را" کے 4 ایجنٹ گرفتار، دستی بم، گاڑی برآمد


ایس آئی یو پولیس نے ملیر قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے انڈین ایجنسی "را " کے 4 ایجنٹوں کو گرفتار کر کے 4 دستی بم، پستول اور گاڑی برآمد کرلی۔ ایس آئی یو ایس ایس پی شعیب میمن نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملیر قائد آباد میں کارروائی کرکے ملک دشمن ایجنسی "را" سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت محمد خان بریو، جمین ملاح، اختر تھہیم اور غلام قادر عرف آکاش کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈسٹرکٹ سجاول جاتی کے رہائشی اور مچھیرے ہیں جو حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی تصاویر بنانے کے ساتھ ویڈیوز جیوٹیکنگ کرکے بھارتی ایجنسی "را" کو فراہم کررہے تھے۔ پولیس کا کہناہے کہ محمد خان بھریو نے 2009 سے لوکیشن فراہم کرنا شروع کیں اور صرف تصاویر بھیجتا تھا جبکہ وہ اب تک 20 مرتبہ انڈیا جا چکا ہے اور دیگر ملزمان 6 مرتبہ بھارت یاترا کرچکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان سجاول میں نیوی اور آرمی کی تنصیبات کی معلومات دیتے تھے، ملزمان سے آرمی کا ٹریننگ مینوئل بھی حاصل کیا گیا ہے۔ انڈیا میں ملزمان بی ایس ایف کے کرنل رنجیت سے رابطے میں تھے ، ملزمان کو ایک دورے سے لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے، انڈین سگریٹ، اور شراب ملتی تھی، گرفتار ملزمان سے حاصل ڈیٹا کو فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’جب فلم سائن کی تب سب ٹھیک تھا‘: دلجیت کا ’سردار جی تھری‘ اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر موقف

ایران اور اسرائیل کے بیچ مزید لڑائی کا امکان نہیں، اگلے ہفتے امریکہ ایران سے بات چیت کرے گا: ٹرمپ

ایرانی حملوں سے اسرائیل کو بہت نقصان پہنچا، بیلسٹک میزائلوں نے کئی عمارتیں تباہ کیں: ٹرمپ

اسرو کے تجربات، مٹھائی اور کھلونا: خلا میں جانے والے دوسرے انڈین وہاں کیا کریں گے؟

ایرانی جوہری پروگرام کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، امریکی حملے نے جنگ روکی: ٹرمپ

ایرانی جوہری پروگرام کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا، امریکی حملے نے جنگ روکی: ٹرمپ

پاکستانی فوج کے اہلکار جنھوں نے ’سرینڈر کرنے والے‘ انڈین پائلٹ ابھینندن کو ’ہجوم سے بچایا تھا‘

کراچی سے لاپتہ ایم پی اے بلوچستان کا بیٹا گھر پہنچ گیا

دودھ زہر بن گیا۔۔ 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت نازک ! افسوسناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں مبینہ ڈرون حملوں کے بعد خوف: ’اب لوگ گھروں میں بھی محفوظ نہیں‘

امریش پوری: بالی وڈ کے خطرناک ولن ’موگیمبو‘ جو فلم کے ہیرو سے بھی زیادہ مشہور ہوئے

سونا ایک بار پھر مہنگا.. جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

’روٹی، کپڑا اور مکان‘: نیو یارک کے پہلے مسلم میئر بننے کے خواہشمند ظہران ممدانی ڈیموکریٹک امیدوار منتخب

’ریکارڈ‘ بنانے کے باوجود انڈیا کو انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست: ’پہلی بار ایسا ہوا کہ کوئی ٹیم پانچ سنچریاں بنا کر بھی ہار گئی‘

حج کے دوران 5 بار دل کا دورہ۔۔ پاکستانی حاجی اب کس حال میں ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی