
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ان کے معائنہ کاروں کو ایران واپس آنے اور دوبارہ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملے سے متعلق خفیہ انٹیلیجنس رپورٹ کے لیک ہونے پرسی این این اور نیویارک ٹائمز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ ابتدائی خفیہانٹیلیجنس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں بلکہ صرف چند ماہ پیچھے چلی گئی ہیں۔جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور گوادر سے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو 'تاریخی فتح' قرار دیا ہے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا احترام کرے گا بشرطِ یہ کہ اسرائیل بھی اپنی شرائط پر قائم رہے۔ ایرانی جوہری پروگرام کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، امریکی حملے نے جنگ روکی: ٹرمپ