نیویارک کے میئر کے لیے پہلے انڈین نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کون ہیں؟


امریکی شہر نیو یارک کے میئر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کی پرائمری ریس میں 33 سالہ مسلمان سیاستدان ظہران ممدانی نے سابق گورنر اینڈریو کومو کو حیران کن طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیویارک کے 67 سالہ سابق گورنر اینڈریو کومو نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے میئر کے لیے پرائمری ریس جیتنے پر ظہران ممدانی کو مبارکباد کا فون کیا ہے۔انڈین نژاد امریکی شہری ظہران ممدانی جب ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری الیکشن کی دوڑ میں شامل ہوئے تو وہ ووٹرز کے لیے ایک اجنبی چہرہ تھے جنہوں نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو مسترد کرنے کا وعدہ کیا۔غیرحتمی نتائج کے مطابق 44 فیصد ووٹرز نے ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی کا انتخاب کیا جبکہ 36 فیصد کی پہلی چوائس سابق گورنر ینڈریو کومو تھے جبکہ 11 فیصد نے بریڈ لینڈر کا انتخاب کیا ہے۔میئر کی دوڑ میں شامل دیگر نو ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی سے کہیں زیادہ پیچھے تھے۔اس جیت کے بعد ظہران ممدانی نومبر میں ہونے والے نیویارک کے میئر کے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے باقاعدہ امیدوار ہوں گے۔ ظہران ممدانی نے جیتنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا ’آج۔۔ شہر کے لیے ایک ایسے وژن کے ساتھ جو نیویارک کا ہر رہائشی افورڈ کر سکے، ہم جیت گئے ہیں۔‘انہوں نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے نیویارک کو ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے ایک ماڈل شہر بنانے کا وعدہ کیا۔اگرچہ آئندہ ہفتے تک حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جائے گا تاہم غیرسرکاری نتائج کے تحت دیگر امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔انڈین نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے پرائمری انتخاب میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوٹو: اے ایف پیظہران ممدانی یوگینڈا میں پیدا ہوئے تھے جو جیتنے پر نیویارک کے پہلے انڈین نژاد مسلمان میئر ہوں گے اور جو فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔وہ نیویارک کے علاقے کوینز کی نشست پر ریاستی اسمبلی میں منتخب ہوئے اور اس دوران انہیں دو نمایاں ترقی پسند سیاستدانوں سینیٹر برنی سینڈرز اور الیکزانڈریہ اوکاسیا کی حمایت حاصل ہوئی۔پرائمری انتخابی مہم کے دوران حریف اینڈریو کومو نے ظہران ممدانی کو ناتجربہ کار قرار دیا جبکہ مسلمان سیاستدان  نے ان پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے۔سال 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں اینڈیور کومو صدر کے خلاف ایک تنقیدی آواز بن کر ابھرے تھے جس کی بنیاد پر سابق صدر بل کلنٹن اور نیو یارک کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ نے ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔انتخابی مہم کے دوران دونوں امیدواروں کے درمیان فرق واضح تھا۔ اسٹیبلشمنٹ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو جو دس سال گورنر کے عہدے پر فائز رہے جبکہ ممدانی ایک ترقی پسند اور نیا چہرہ ہیں جنہوں نے ماضی کو ترک کرنے کا وعدہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سڈنی فائرنگ: حملہ آور باپ بیٹا نکلے، پولیس نے نام ظاہر کر دیے

سڈنی فائرنگ: مسلمان پھل فروش نے سیکڑوں افراد کی جان بچا لی، حکومت نے ہیرو قرار دے دیا

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی