دریائے سوات میں طغیانی: 15 سیاح دریا میں بہہ گئے، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری


خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں موسلا دھار بارشوں کے بعد دریا میں طغیانی آ گئی ہے۔ دریائے سوات میں تیز بہاؤ کی وجہ سے 15 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔موسلا دھار بارشوں کے باعث دریائے سوات میں پانی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 15 افراد میں سے چار کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ڈی جی ریسکیو 1122 شاہ فہد کے مطابق پانچ مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے جس میں 80 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ ڈوبنے والے افراد میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔مقامی افراد نے بتایا کہ دریا میں بہہ جانے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو سیر و تفریح کے لیے سوات آئے تھے۔ ’سیاح کافی دیر تک سیلابی ریلے کے بیچ پھنسے رہے اور مدد کا انتظار کرتے رہے مگر پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوب گئے۔‘ریسکیو حکام کے مطابق بائی پاس ریلکس ہوٹل کے قریب 10 سے زائد افراد ڈوب گئے جبکہ انگرو ڈھیرئی کے مقام سے تین لاشیں برآمد ہوئیں۔امام دھیرئی کے مقام سے 22 سے زائد افراد کو بحفاظت نکالا گیا۔ غالیگے کے مقام سے ایک لاش برآمد کی گئی جبکہ سات افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔برا باما خیلہ مٹہ کے مقام سے 20 سے 30 افراد کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا جبکہ مانیار میں 7 افراد اور پنجیگرام میں ایک شخص کو بحفاظت نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں یکم جولائی تک مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے صوبے کے شمالی علاقہ جات میں موجود گلیشیئرز پھٹنے کا بھی خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے حسّاس اضلاع چترال اپر اور لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق اس دریا سوات خوازہ خیلہ میں اونچے درجے کا سیلاب آیا ہوا ہے تاہم باقی دریاوں میں پانی کی سطح نارمل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے کتنا جانی ومالی نقصان ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آگئی

افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور واجبات ادائیگی کے لیے گرانٹ منظور

پرواز کے دوران ڈائیورژن، پائلٹس فضائی حدود سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیوں کرتے ہیں؟

نادرا کا ٹیسلن کارڈ، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور معذور افراد کے لیے ’خصوصی سہولت‘

ٹانک میں اغوا ہونے والے نوید ظفر جو بازیاب ہونے کے باوجود زندہ گھر نہ پہنچ سکے

مخصوص نشستوں کا فیصلہ: کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی؟

سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستانی مؤقف کی تائید ہے: دفتر خارجہ

جہلم پولیس نے برطانوی یوٹیوبر کے گذشتہ برس گم ہونے والے ایئرپوڈز کیسے ڈھونڈے؟

حکومتی اتحاد کی نظرثانی درخواستیں منظور، تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم

دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا خاندان: ’میں پاگلوں کی طرح فون ملاتا رہا لیکن بیوی بچوں سے رابطہ نہ ہوسکا‘

دہائیوں سے قبائلی دشمنی، بلوچستان میں اختر مینگل کے بیٹے پر قتل کا مقدمہ درج

سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیلیں منظور، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم

دریائے سوات میں طغیانی سے 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، سات کی لاشیں نکال لی گئیں

دریائے سوات میں طغیانی سے 15 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چار کی لاشیں نکال لی گئیں

دریائے سوات میں طغیانی: 15 سیاح دریا میں بہہ گئے، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی