دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد کیسے ڈوب گئے؟ ریسکیو حکام نے آنکھوں دیکھا حال سنا دیا


سوات میں سیر کے لیے پنجاب سے آیا خاندان دریا میں ڈوب گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سیر کے لیے سوات آیا تھا جو دریا کے درمیان ٹیلے پر بیٹھا ناشتہ کررہا تھا کہ بارش کے دوران اچانک دریا میں پانی کا بہاؤ تیز ہوا اور سطح بلند ہونے سے 18 افراد بہہ گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 8 بجے کے قریب ان لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، متاثرہ خاندان مہمان تھا اور بائی پاس کے قریب دریا میں بیٹھا تھا جنہیں پانی کے ریلے کا علم نہیں تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 3 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 5 کی لاشیں مل گئیں، دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے دفعہ 144 نافذ کرکے دریا میں نہانے اور اس کے قریب جانے پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود سیاح وہاں جاتے ہیں۔ ایک سیاح کےمطابق ان کے خاندان کے 10 افراد دریا میں بہہ گئے جن میں سے ایک خاتون کی لاش مل گئی ہے اور 9 بچوں کی تلاش جاری ہے۔ سیاح کے مطابق ہم ناشتہ کرکے چائے پی رہے تھے اور بچے دریا کے پاس سیلفی لینے گئے، اس وقت دریا میں اتنا پانی نہیں تھا، اچانک پانی آیا تو بچے پھنس گئے، ریسکیو کو آگاہ کیا تو وہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹے بعد آئے، یہ سب ان کے سامنے ہوا، ریسکیو عملے کی موجودگی میں بچے دریا میں ڈوبے اور وہ بچا نہیں سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوات: تجاوزات کے خلاف کارروائی، امیر مقام کے ہوٹل کی ’ایک اینٹ بھی نہیں گرائی گئی‘

پاکستان نے 12 سال میں پہلی بار سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کا اعزاز حاصل کرلیا

پنجاب میں سائبر پیٹرولنگ:نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی ’ریئل ٹائم‘ مانیٹرنگ

حکومت کا 10 جولائی تک ملک بھر میں قائم تمام یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ’ضروری شرائط‘ پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ

وزیراعلٰی کو پھولوں کا ہار کیوں پہنایا؟ جے یو آئی نے ممبر اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ کا نام مریم نواز کے نام پر رکھنے کا اعلان واپس لے لیا گیا؟

حکومت سے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں، جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی قیادت کے نام خط

پاکستان کا گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان

چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر کی ’دلہے کی طرح‘ رخصتی پر عوامی تنقید

مستونگ میں سرکاری دفاتر اور بینکوں پر حملے، ایک ہلاک سات زخمی

بلوچستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو مزدور ہلاک، تین زخمی

لائیو: پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف لینے سے روک دیا

لائیو: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر تاریخی تیزی، پہلی مرتبہ ایک لاکھ 28 ہزار کی بلند ترین سطح پر

لائیو: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، مالی سال کے آغاز پر انڈیکس بلند ترین سطح پر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی