حکومت سے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں، جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی قیادت کے نام خط


پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں قید رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو کھلا خط لکھ کر حکومت سے مذاکرات کی تجویز دی ہے۔منگل کو سامنے آنے والے اس خط میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے مشروط کیا گیا ہے۔اس خط پر میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کے دستخط موجود ہیں۔اسیر رہنماؤں نے خط میں لکھا ہے کہ ’ملک اس وقت بدترین سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے اور اس بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جامع اور سنجیدہ مذاکرات ہیں۔‘خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مذاکرات ہر سطح پر ہونا ضروری ہیں، چاہے وہ سیاسی سطح پر ہوں یا مقتدر حلقوں کے ساتھ۔‘پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ’ملک کو موجودہ بند گلی سے نکالنے کے لیے سیاسی سطح پر فوری مذاکرات کا آغاز ناگزیر ہے۔‘خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاہور میں قید پارٹی رہنماؤں کو بھی مذاکراتی عمل کا حصہ بنایا جائے اور مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے لیے چیئرمین عمران خان تک رسائی ممکن بنائی جائے تاکہ پارٹی وسیع مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کر سکے۔جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق ’عمران خان سے ملاقات کا یہ سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رہنا چاہیے تاکہ بدلتی ہوئی صورت حال کے مطابق حکمتِ عملی طے کی جا سکے۔‘اردو نیوز نے پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کے سامنے  آنے والے کھلے خط پر پی ٹی آئی قیادت سے موقف لینے کی کوشش کی، تاہم اس پر کسی نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ خط پی ٹی آئی کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا گیا ہے کہ ’پارٹی کے اسیر رہنماؤں کی جانب سے ایک خط سامنے آیا ہے جس میں ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دیا گیا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزیراعلٰی کو پھولوں کا ہار کیوں پہنایا؟ جے یو آئی نے ممبر اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ کا نام مریم نواز کے نام پر رکھنے کا اعلان واپس لے لیا گیا؟

حکومت سے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں، جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی قیادت کے نام خط

پاکستان کا گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان

چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر کی ’دلہے کی طرح‘ رخصتی پر عوامی تنقید

مستونگ میں سرکاری دفاتر اور بینکوں پر حملے، ایک ہلاک سات زخمی

بلوچستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو مزدور ہلاک، تین زخمی

لائیو: پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف لینے سے روک دیا

لائیو: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر تاریخی تیزی، پہلی مرتبہ ایک لاکھ 28 ہزار کی بلند ترین سطح پر

لائیو: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، مالی سال کے آغاز پر انڈیکس بلند ترین سطح پر

زیارت: جان پر کھیل کر دو خواتین کو ڈوبنے سے بچانے والا خانہ بدوش نوجوان ’شمائل خان‘

خیبر پختونخوا میں تشدد اور ’تشویشناک صورتحال‘: متاثرہ علاقوں اور پس پردہ تنظیموں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قوت گویائی سے محروم لڑکی کو کیسے بازیاب کروایا؟

خیبر پختونخوا میں پُرتشدد واقعات اور ’تشویشناک صورتحال‘: متاثرہ علاقوں اور پس پردہ تنظیموں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت تین افراد ہلاک‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی