وزیراعلٰی کو پھولوں کا ہار کیوں پہنایا؟ جے یو آئی نے ممبر اسمبلی کی رکنیت معطل کردی


بلوچستان اسمبلی کوئٹہ میں اپوزیشن جماعت جمعیت علما اسلام نے وزیراعلٰی کو پھولوں کا ہار پہنانے پر اپنے ایک رکن اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔یہ واقعہ 23 جون کو بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت پیش آیا جب  وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بجٹ تقریر کر رہے تھے۔ اس دوران جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے زابد ریکی اپنی نشست سے اُٹھے اور سرفراز بگٹی کو پھولوں کا ہار پہنایا اور اُن پر پھولوں کی پتیاں بھی نچاور کیں۔زابد ریکی نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپوزیشن کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعلٰی کو ہار اس لیے پہنا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اُن کے حلقہ انتخاب ضلع واشک کے لیے بجٹ میں تاریخی ترقیاتی منصوبے شامل کیے ہیں۔‘ان کے مطابق ’ماضی میں واشک کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔‘ زابد ریکی کے اس اقدام پر جے یو آئی کے دیگر ارکان اسمبلی نے تو کوئی مخالفت نہیں کی تاہم پارٹی کی صوبائی قیادت اور کارکنوں نے اعتراض اٹھایا۔جے یو آئی کے کارکنوں اور عام صارفین نے سوشل میڈیا پر زابد ریکی پر تنقید کی۔ناقدین کے مطابق ’جام کمال کی حکومت کوجے یو آئی نے اپوزیشن جماعت کی حیثیت سے ٹف ٹائم دیا لیکن اس اسمبلی میں جے یو آئی فرینڈلی اپویشن کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہی ہے۔‘جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی جماعت نے زابد ریکی کے عمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اس بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’جب ایوان سے مائنز اینڈ منرلز بل کی جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر چالاکی سے منظوری کا معاملہ چل رہا تھا ایسے میں زابد ریکی کی جانب سے وزیراعلٰی کو ہار پہنانے کا عمل نامناسب تھا۔انہوں نے جذبات میں آکر یہ غیر معمولی قدم اٹھایا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’مائنز اینڈ منرلز بل کو جماعتوں کو اندھیرے میں رکھ کر منظور کرایا گیا تھا جس پر عمل عدالت سے رجوع کریں گے۔‘جے یو آئی کے صوبائی امیر نے بتایا کہ ’زابد ریکی نے وزیراعلٰی پر گل پاشی اور ہار پہنانے سے قبل پارلیمانی لیڈر اور دیگر ارکان کو اعتماد میں نہیں لیا بلکہ یہ اُن کا انفرادی فیصلہ تھا۔‘مولانا عبدالواسع نے واضح کیا کہ ’ایوان کے اندر کوئی انفرادی زندگی نہیں ہوتی اور ہر رکن کو پارٹی نظم و ضبط کا پابند رہنا ہوتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’فی الحال زابد ریکی کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ ان کے خلاف مزید کارروائی سے متعلق فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔‘جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’زابد ریکی نے غیر معمولی انداز میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلٰی کو جذبات کے اظہار میں ہار پہنایا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب میں سائبر پیٹرولنگ:نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی ’ریئل ٹائم‘ مانیٹرنگ

حکومت کا 10 جولائی تک ملک بھر میں قائم تمام یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ’ضروری شرائط‘ پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ

وزیراعلٰی کو پھولوں کا ہار کیوں پہنایا؟ جے یو آئی نے ممبر اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ کا نام مریم نواز کے نام پر رکھنے کا اعلان واپس لے لیا گیا؟

حکومت سے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں، جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی قیادت کے نام خط

پاکستان کا گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان

چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر کی ’دلہے کی طرح‘ رخصتی پر عوامی تنقید

مستونگ میں سرکاری دفاتر اور بینکوں پر حملے، ایک ہلاک سات زخمی

بلوچستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو مزدور ہلاک، تین زخمی

لائیو: پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف لینے سے روک دیا

لائیو: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر تاریخی تیزی، پہلی مرتبہ ایک لاکھ 28 ہزار کی بلند ترین سطح پر

لائیو: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، مالی سال کے آغاز پر انڈیکس بلند ترین سطح پر

زیارت: جان پر کھیل کر دو خواتین کو ڈوبنے سے بچانے والا خانہ بدوش نوجوان ’شمائل خان‘

خیبر پختونخوا میں تشدد اور ’تشویشناک صورتحال‘: متاثرہ علاقوں اور پس پردہ تنظیموں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی