ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام عائد


ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11 خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے مقامی میڈیا ’اسپورٹس میکس ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کرکٹر کا تعلق گیانا سے ہے اور وہ اس وقت ویسٹ انڈیز کی قومی ٹیم کا حصہ ہے، تاہم مذکورہ کرکٹر کے خلاف تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ خواتین کی تعداد کم از کم 11 ہے جن میں ایک نوعمر لڑکی بھی شامل ہے۔ خواتین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کرکٹر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، اُن پر جنسی حملہ کیا یا ریپ کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ کرکٹر کی مبینہ حرکات کو چھپانے کے لیے کوششیں بھی کی گئیں۔اسپورٹس میکس ٹی وی نے جب کرکٹ ویسٹ انڈیز سے معاملے پر مؤقف کیلئے رابطہ کیا تو صدر کشور شیلو نے کہا کہ وہ فی الحال تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔مزید یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ یہ کھلاڑی جنوری 2024 میں برسبین میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی ٹیم کا بھی حصہ تھا اور دورہ مکمل کرنے کے بعد جب وہ وطن واپس آیا تو گیانا میں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔معروف وکیل نائیجل ہیوز نے بتایا کہ ان سے پہلی مرتبہ ایک مبینہ متاثرہ خاتون نے دو سال قبل رابطہ کیا تھا۔ اگرچہ اس وقت کسی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں نہیں آئی لیکن حالیہ دنوں میں اس معاملے پر دوبارہ تحقیقات شروع ہوئی ہے۔یہ واقعہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے ایک سنگین چیلنج کی شکل اختیار کر سکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب ٹیم بین الاقوامی سطح پر اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

کیشو مہاراج کا ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا کارنامہ

چھکا مارتے ہی موت کے منہ میں کیسے چلا گیا؟ بلے باز کی اچانک موت کی ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز کے قومی کرکٹر پر 11 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراسیت کے الزامات

جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ میں ارشد ندیم نے چوتھا نمبر حاصل کر لیا

آئی سی سی کا وائیڈ بال قوانین میں بھی تبدیلی کا اعلان

بنگلا دیشی ٹیم کوبڑا جھٹکا: کپتان نے اہم فیصلہ کردیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا میلہ: شیڈول منظر عام پر آ گیا

ٹی 20 کرکٹ میں پاور پلے کے قانون میں نئی تبدیلیاں

آئی سی سی کے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیاں: جانئے کیا کیا بدلا ہے؟

وزیراعظم کی ثناء میر سے ملاقات، ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام عائد

ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستانی والی بال ٹیم کا ایئرپورٹ پر تاریخی استقبال

گرلز ٹیم کی نیٹ بال چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی، قومی ٹیم نے سعودی عرب کو شکست دے دی

شاہ رخ خان کا پاکستانی ٹیلنٹ پراعتماد، بھارتی شائقین برہم

سعودی فٹ بال کلب کی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے میں توسیع ، یومیہ تنخواہ کتنے کروڑ لیں گے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی