وزیراعظم کی ثناء میر سے ملاقات، ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔


وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ممتاز کرکٹر ثناء میر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور ثناء میر کی بطور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ثناء میر کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ امید ہے وہ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔کرکٹ سمیت کھیل کے ہر میدان میں مرد و خواتین کو یکساں مواقع اور سہولیات دینا ہماری ترجی0حات میں شامل ہے۔ثناء میر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کروں۔ امید ہے کہ حکومت پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں اور نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور خصوصاً خواتین کی کرکٹ کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔ثناء میر نے پاکستان میں کرکٹ بالخصوص خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

کیشو مہاراج کا ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا کارنامہ

چھکا مارتے ہی موت کے منہ میں کیسے چلا گیا؟ بلے باز کی اچانک موت کی ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز کے قومی کرکٹر پر 11 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراسیت کے الزامات

جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ میں ارشد ندیم نے چوتھا نمبر حاصل کر لیا

آئی سی سی کا وائیڈ بال قوانین میں بھی تبدیلی کا اعلان

بنگلا دیشی ٹیم کوبڑا جھٹکا: کپتان نے اہم فیصلہ کردیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا میلہ: شیڈول منظر عام پر آ گیا

ٹی 20 کرکٹ میں پاور پلے کے قانون میں نئی تبدیلیاں

آئی سی سی کے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیاں: جانئے کیا کیا بدلا ہے؟

وزیراعظم کی ثناء میر سے ملاقات، ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام عائد

ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستانی والی بال ٹیم کا ایئرپورٹ پر تاریخی استقبال

گرلز ٹیم کی نیٹ بال چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی، قومی ٹیم نے سعودی عرب کو شکست دے دی

شاہ رخ خان کا پاکستانی ٹیلنٹ پراعتماد، بھارتی شائقین برہم

سعودی فٹ بال کلب کی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے میں توسیع ، یومیہ تنخواہ کتنے کروڑ لیں گے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی