ویسٹ انڈیز کے قومی کرکٹر پر 11 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراسیت کے الزامات


ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن پر جنسی زیادتی اور ہراسیت جیسے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔کیریبین کے ٹیلی ویژن چینل سپورٹس میکس کی رپورٹ کے مطابق الزامات کا سامنا کرنے والے اس کرکٹر کا تعلق گیانا سے ہے اور وہ ملک کی قومی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم اُن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک کم سے کم 11 ایسی خواتین سامنے آئی ہیں جنہوں نے اس کرکٹر کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں، ان میں ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے۔مقامی اخبار ’کائیٹر سپورٹس‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہم نے 11 سے کم خواتین کے بارے میں نہیں سنا، جنہیں کرکٹر کی جانب سے جنسی زیادتی یا ناپسندیدہ جسمانی تعلقات کا سامنا کرنا پڑا۔‘دوسری جانب اب تک کرکٹر کے خلاف کوئی قانونی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔سپورٹس میکس نے اس معاملے پر کرکٹ ویسٹ انڈیز سے رابطہ کیا اور دریافت کرنے کی کوشش کی کہ کیا یہ معاملہ بورڈ کے علم میں ہے یا پھر ان الزامات کی کسی سطح پر کوئی تحقیقات جاری ہیں؟ یا پھر اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے؟ان سوالات کے جواب میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کے حکام نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ان حالات کا علم نہیں، لہٰذا ہم اس وقت اس معاملے پر کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔‘Guys! This incredibly concerning and disconcerting. @windiescricket — do something. Say something. pic.twitter.com/y7BqnrowQ9— T (@teecha_) June 26, 2025معروف وکیل نائجل ہیوز نے بتایا ہے کہ دو سال قبل ایک متاثرہ خاتون نے ان سے رابطہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مذکورہ کرکٹر ویسٹ انڈیز کی اُس ٹیم کا حصہ تھا جس نے جنوری 2024 میں آسٹریلیا کو گابا میں شکست دی تھی۔‘ہیوز نے مزید انکشاف کیا کہ ’جیسے ہی وہ کھلاڑی آسٹریلیا سے واپس گیانا آیا، اس کے خلاف الزامات پر بات کرنا بند کر دی گئی اور اسے واپسی پر ایک ہیرو کی طرح کا درجہ دیا گیا، تاہم حالیہ دنوں میں اس معاملے پر دوبارہ توجہ دی جا رہی ہے اور کچھ متاثرہ خواتین دوبارہ قانونی اقدامات پر غور کر رہی ہیں۔‘کرکٹ کے حلقوں میں اس خبر کے بعد شدید ہلچل ہے اور شائقین انصاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

کیشو مہاراج کا ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا کارنامہ

چھکا مارتے ہی موت کے منہ میں کیسے چلا گیا؟ بلے باز کی اچانک موت کی ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز کے قومی کرکٹر پر 11 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراسیت کے الزامات

جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ میں ارشد ندیم نے چوتھا نمبر حاصل کر لیا

آئی سی سی کا وائیڈ بال قوانین میں بھی تبدیلی کا اعلان

بنگلا دیشی ٹیم کوبڑا جھٹکا: کپتان نے اہم فیصلہ کردیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا میلہ: شیڈول منظر عام پر آ گیا

ٹی 20 کرکٹ میں پاور پلے کے قانون میں نئی تبدیلیاں

آئی سی سی کے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیاں: جانئے کیا کیا بدلا ہے؟

وزیراعظم کی ثناء میر سے ملاقات، ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام عائد

ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستانی والی بال ٹیم کا ایئرپورٹ پر تاریخی استقبال

گرلز ٹیم کی نیٹ بال چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی، قومی ٹیم نے سعودی عرب کو شکست دے دی

شاہ رخ خان کا پاکستانی ٹیلنٹ پراعتماد، بھارتی شائقین برہم

سعودی فٹ بال کلب کی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے میں توسیع ، یومیہ تنخواہ کتنے کروڑ لیں گے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی