بنگلا دیشی ٹیم کوبڑا جھٹکا: کپتان نے اہم فیصلہ کردیا


سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نجم الحسن شانتو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتانی سے دستبردار ہوئے، سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور78 رنز سے شکست دی۔سری لنکا ٹیم سے شکست کے بعد نجم الحسن شانتو نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا اور کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مزید کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، یہ کوئی ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تین الگ الگ فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا ٹیم کے لیے سودمند نہیں ہوگا، میں کچھ عرصے سے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں اور سمجھتا ہوں کہ تین فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا سمجھداری نہیں، یہ فیصلہ میں نے کچھ دن پہلے بورڈ کو بتا دیا تھا۔نجم الحسن شانتو نے مزید کہا کہ کپتانی سے دستبردار ہونے کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی جذباتی ردعمل یا ذاتی مایوسی نہیں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ اسے جذباتی فیصلہ نہ سمجھیں، میرا یہ فیصلہ مکمل طور پر ٹیم کے فائدے کے لیے کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نجم الحسن شانتو کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹا کر ان کی جگہ مہدی حسن کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

کیشو مہاراج کا ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا کارنامہ

چھکا مارتے ہی موت کے منہ میں کیسے چلا گیا؟ بلے باز کی اچانک موت کی ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز کے قومی کرکٹر پر 11 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراسیت کے الزامات

جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ میں ارشد ندیم نے چوتھا نمبر حاصل کر لیا

آئی سی سی کا وائیڈ بال قوانین میں بھی تبدیلی کا اعلان

بنگلا دیشی ٹیم کوبڑا جھٹکا: کپتان نے اہم فیصلہ کردیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا میلہ: شیڈول منظر عام پر آ گیا

ٹی 20 کرکٹ میں پاور پلے کے قانون میں نئی تبدیلیاں

آئی سی سی کے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیاں: جانئے کیا کیا بدلا ہے؟

وزیراعظم کی ثناء میر سے ملاقات، ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام عائد

ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستانی والی بال ٹیم کا ایئرپورٹ پر تاریخی استقبال

گرلز ٹیم کی نیٹ بال چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی، قومی ٹیم نے سعودی عرب کو شکست دے دی

شاہ رخ خان کا پاکستانی ٹیلنٹ پراعتماد، بھارتی شائقین برہم

سعودی فٹ بال کلب کی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے میں توسیع ، یومیہ تنخواہ کتنے کروڑ لیں گے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی