پیدائشی حق شہریت کا معاملہ، امریکی سپریم کورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ’بڑی فتح‘


امریکہ کی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے نتیجے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بڑی قانونی فتح حاصل ہو گئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے امریکہ میں پیدائشی حق شہریت سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک صدارتی حکم نامے کے خلاف ضلعی عدالتوں کے جاری کردہ ملک گیر حکم امتناعی کو محدود کر دیا ہے۔چھ کے مقابلے میں تین کے اس فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ایک وفاقی ضلعی جج کے پاس پورے ملک میں صدارتی احکامات کو روکنے کا اختیار ’شاید کانگریس کی جانب سے دی گئی عدالتی حدود سے تجاوز کرتا ہے۔‘یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر سے متعلق تھا جس کا مقصد امریکہ میں پیدائشی حق شہریت کو محدود کرنا تھا لیکن عدالت نے براہ راست اس حکم کی آئینی حیثیت پر کوئی رائے نہیں دی۔اس فیصلے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کئی دیگر متنازع پالیسیوں کو قانونی رکاوٹوں سے آزاد کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’دی ٹُرتھ‘ پر ’بڑی فتح‘ لکھا اور صحافیوں کو بتایا کہ ان کے پاس ایسی پالیسیوں کی ’پوری فہرست‘ ہے جو اب کسی بھی ملک گیر عدالتی رکاوٹ کے بغیر نافذ کی جا سکتی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت غیرقانونی یا عارضی ویزے پر امریکہ میں مقیم غیرملکیوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ حکم نامہ میری لینڈ، میساچوسٹس اور واشنگٹن کی عدالتوں کی جانب سے معطل کیا گیا تھا۔جمعے کو سامنے آنے والے اس فیصلے کی اکثریتی رائے جسٹس ایمی کونی بیریٹ نے تحریر کی جو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی مقرر کردہ جج ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ملک گیر حکم امتناعی ’ہماری قوم کی زیادہ تر تاریخ میں موجود نہیں رہا۔‘ان کے مطابق ’اگر عدالت یہ نتیجہ اخذ کرے کہ ایگزیکٹو برانچ نے غیرقانونی عمل کیا ہے تو اس کا حل یہ نہیں کہ عدالت بھی اپنی حدود سے تجاوز کرے۔‘جسٹس سونیا سوٹومائر نے کہا کہ ’یہ فیصلہ حکومت کو آئین سے تجاوز کرنے کی کھلی اجازت دیتا ہے۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)تاہم تین لبرل ججز نے اپنے اختلافی نوٹ میں خبردار کیا کہ اس فیصلے سے عدلیہ کی حکومت کو قانون کی خلاف ورزی سے روکنے کی طاقت کمزور ہو سکتی ہے۔جسٹس سونیا سوٹومائر نے کہا کہ ’یہ فیصلہ حکومت کو آئین سے تجاوز کرنے کی کھلی اجازت دیتا ہے۔‘دوسری جانب قانونی ماہرین نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کے قانون دان سٹیون شون نے کہا کہ ’یہ فیصلہ وفاقی عدالتوں کی طاقت کو محدود کرتا ہے اور اس سے امریکہ میں انفرادی آئینی حقوق کے تحفظ کا ایک پیچیدہ نظام جنم لے سکتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ایک ہی قانون کی مختلف ریاستوں میں مختلف تشریحات ہو سکتی ہیں جو امریکی عدالتی نظام کے لیے خطرناک نظیر بن سکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ ضلعی عدالت کے حکم امتناعی کو صرف مقدمے میں شامل فریقوں تک محدود رکھا جائے۔واضح رہے کہ صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کا بنیادی نکتہ یہ تھا کہ امریکہ میں غیرقانونی یا عارضی قیام پذیر والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت نہیں دی جائے گی مگر تین مختلف عدالتوں نے اس حکم کو 14ویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا تھا جو واضح طور پر کہتی ہے کہ ’تمام افراد جو امریکہ میں پیدا ہوئے، وہ امریکی شہری ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فلوریڈا سے 40 ممالک کا سفر، امریکی جوڑا جو اپنے بچوں کی ’ورلڈ سکولنگ‘ کر رہا ہے

سب زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مجموعی دولت کیا ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے

سٹیل ڈوم: ترکی کا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام کیا ہے اور یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے کتنا مختلف ہے؟

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ہیٹ ویو: اٹلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری، 2500 فوارے نصب

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ’ہیٹ ویو‘، روم میں ڈھائی ہزار فوارے نصب

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا اور گالم گلوچ، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

’آپریشن سندور‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے پراگ جین انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نئے سربراہ مقرر

ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا لیکن انہوں نے شکریہ تک ادا نہیں کیا، ٹرمپ کا شکوہ

’یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد بی بی سی نے تہران میں کیا دیکھا؟

ایک بینک ڈکیتی اور چھ دن کی یرغمالی صورتحال جس کے بعد ’سٹاک ہوم سنڈروم‘ کا جنم ہوا

پیدائشی حق شہریت کا معاملہ، امریکی سپریم کورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ’بڑی فتح‘

بحری بیڑوں کی پراسرار حرکت، سکستھ جنریشن طیارے اور فوجی مشقیں: چین کیسے امریکہ کی ’جزیروں کی زنجیر‘ توڑنے کی کوشش کر رہا ہے؟

دیرینہ شراکت سے ازلی دشمنی تک: جب ایرانی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ’ساواک اور موساد‘ مل کر کام کرتی تھیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی