ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا اور گالم گلوچ، ایک کو حراست میں لے لیا گیا


ایئر انڈیا کے ایک طیارے میں دوران پرواز مسافروں کے درمیان جھگڑے کے باعث ایک شخص کو شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کی امرتسر سے دارالحکومت دہلی جانے والی پرواز جب لینڈنگ کی تیاری کر رہی تھی تب ایک مسافر نے اپنی نشست سے اُٹھ کر جھگڑا شروع کیا۔ایئر انڈیا کے بیان کے مطابق پرواز کے عملے کے ایک فرد نے دیکھا کہ ایک مسافر نشستوں کے درمیان کھڑا ہے اور دوسرے مسافر سے جھگڑ رہا ہے۔’دوسرے مسافر کی جانب سے پرواز کے عملے سے جھگڑے کی شکایت کی گئی کہ اُن کو گالیاں دی جا رہی ہیں۔‘ایئر انڈٰیا نے بتایا کہ شکایت کے بعد متاثرہ مسافر کو بزنس کلاس کی ایک خالی نشست پر منتقل کیا گیا تاکہ لینڈنگ آرام دہ ہو سکے جبکہ جھگڑا کرنے والے مسافر کو بعد ازاں دہلی میں ایئرپورٹ سکیورٹی کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ایئر لائن نے کہا ہے کہ ’ہمارے کیبن کریو نے فوری طور پر صورتحال کو سنبھالا اور لینڈنگ کے دوران ایک مسافر کو بزنس کلاس کی نشست پر منتقل کیا گیا۔‘ایئر انڈیا کے مطابق ایئر لائن خلل ڈالنے والے رویے کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ کی پالیسی رکھتی ہے۔’پائلٹ ان کمانڈ نے زمینی پر موجود ہماری سکیورٹی ٹیم کو صورتحال کے بارے میں مطلع کیا جو فلائٹ کے دہلی اُترنے کے وقت ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ خلل ڈالنے والے مسافر کو مزید تفتیش کے لیے ایئرپورٹ سکیورٹی کے حوالے کیا گیا۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایئر انڈیا تمام مسافروں اور عملے کی حفاظت کو ترجیح دیتا ہے۔ ہم متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، اور یہ معاملہ اب ان کے دائرہ کار میں ہے۔‘پرواز کے عملے نے ایک مسافر کو بزنس کلاس کی نشست پر منتقل کیا۔ فائل فوٹو: اے ایف پیڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی طرف سے مسافروں کی طرف سے جہاز میں خلل ڈالنے والے اور خراب رویے سے نمٹنے کے لیے قواعد موجود ہیں۔ان قواعد میں متعلقہ ائیرلائن کی طرف سے ایک داخلی کمیٹی کا قیام بھی شامل ہے جو جھگڑا کرنے والے مسافر کے خلاف کی جانے والی کارروائی کا فیصلہ کرے، جس میں سزا کے طور پر مسافر کا نام ’نو فلائی لسٹ‘ میں ڈالنا بھی شامل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فلوریڈا سے 40 ممالک کا سفر، امریکی جوڑا جو اپنے بچوں کی ’ورلڈ سکولنگ‘ کر رہا ہے

سب زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مجموعی دولت کیا ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے

ایران کے خلاف فتح کا دعویٰ کرنے والے نتن یاہو پر سے ’کئی اسرائیلیوں کا اعتماد اُٹھ رہا ہے‘

سٹیل ڈوم: ترکی کا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام کیا ہے اور یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے کتنا مختلف ہے؟

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ہیٹ ویو: اٹلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری، 2500 فوارے نصب

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ’ہیٹ ویو‘، روم میں ڈھائی ہزار فوارے نصب

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا اور گالم گلوچ، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

’آپریشن سندور‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے پراگ جین انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نئے سربراہ مقرر

ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا لیکن انہوں نے شکریہ تک ادا نہیں کیا، ٹرمپ کا شکوہ

’یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد بی بی سی نے تہران میں کیا دیکھا؟

ایک بینک ڈکیتی اور چھ دن کی یرغمالی صورتحال جس کے بعد ’سٹاک ہوم سنڈروم‘ کا جنم ہوا

پیدائشی حق شہریت کا معاملہ، امریکی سپریم کورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ’بڑی فتح‘

بحری بیڑوں کی پراسرار حرکت، سکستھ جنریشن طیارے اور فوجی مشقیں: چین کیسے امریکہ کی ’جزیروں کی زنجیر‘ توڑنے کی کوشش کر رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی