یورپ میں گرمیوں کی پہلی ’ہیٹ ویو‘، روم میں ڈھائی ہزار فوارے نصب


موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے یورپ میں شہری ’ہیٹ ویو‘ کا سامنا کر رہے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیئس تک پہنچا تو شہریوں اور سیاحوں نے شہر کے مختلف مقامات پر نصب فواروں کے رخ کیا تاکہ حدت کو کم کیا جا سکے۔بڑھتے درجہ حرارت میں معمولات زندگی انجام دینے والے شہریوں اور سیاحوں کو ہیٹ ویو کے دوران ریلیف کی فراہمی کے لیے انتظامیہ نے شہر میں ڈھائی ہزار فوارے نصب کیے ہیں۔اٹلی کے جنوبی ساحلی شہر مارسیلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیئس تک پہنچنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب فرانس کے دوسرے بڑے شہر میں حکام نے شدید گرم موسم کے دوران سوئمنگ پولز میں نہانا مفت کر دیا ہے تاکہ شہری حدت کا مقابلہ کر سکیں۔جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے اتوار کو پرتگال کے دو تہائی حصے ہائی الرٹ پر رہیں گے جبکہ دارالحکومت لزبن میں 42 ڈگری سیلسیئس کا درجہ حرارت متوقع ہے۔ادھر وینس میں ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی شادی میں شرکت کے لیے آنے والے مہمان اور اس شادی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو شدید گرمی کا سامنا رہا۔ایک اطالوی طالب علم سرانے مینا نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ ’میری کوشش ہوتی ہے اس بارے میں نہ سوچوں، لیکن میں بہت زیادہ پانی پیتا ہوں اور کبھی زیادہ دیر باہر نہیں رہتا، کیونکہ اس سے آپ کو سن سٹروک ہوتا ہے۔‘گزشتہ کئی برسوں میں سپین نے شدید گرم موسم کے طویل سلسلے دیکھے ہیں اور اب مقامی موسمیات کے ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار سے ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔سائنس دانوں نے طویل عرصے سے خبردار کر رکھا ہے کہ کوئلے اور پیٹرولیم کے ایندھن کے بہت زیادہ استعمال سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔اٹلی کے جنوبی ساحلی شہر مارسیلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیئس تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پییورپ کے مشہور سیاحتی مقامات سمجھے جانے والے شہروں نیپلز اور پالرمو میں متوقع درجہ حرارت 39 ڈگری ہے جبکہ سسلی شہر میں حکام نے دن کے گرم ترین اوقات میں کھلی جگہوں پر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اٹلی کی ٹریڈ یونین ورکرز کے تحفظ کے لیے اس اقدام کو ملک کے دیگر حصوں تک بڑھانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔یورپی یونین کے موسم اور آب و ہوا کو دیکھنے والے محکمے کے مطابق رواں سال مارچ کا مہینہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ گرم رہا اور گرمی کی لہر نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کرہ ارض کا درجہ حرات بڑھنے کے نتیجے میں شدید موسمی واقعات بشمول سمندری طوفان، خشک سالی، سیلاب اور ہیٹ ویو شدید ہوتی جائیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فلوریڈا سے 40 ممالک کا سفر، امریکی جوڑا جو اپنے بچوں کی ’ورلڈ سکولنگ‘ کر رہا ہے

سب زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مجموعی دولت کیا ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے

ایران کے خلاف فتح کا دعویٰ کرنے والے نتن یاہو پر سے ’کئی اسرائیلیوں کا اعتماد اُٹھ رہا ہے‘

سٹیل ڈوم: ترکی کا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام کیا ہے اور یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے کتنا مختلف ہے؟

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ہیٹ ویو: اٹلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری، 2500 فوارے نصب

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ’ہیٹ ویو‘، روم میں ڈھائی ہزار فوارے نصب

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا اور گالم گلوچ، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

’آپریشن سندور‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے پراگ جین انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نئے سربراہ مقرر

ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا لیکن انہوں نے شکریہ تک ادا نہیں کیا، ٹرمپ کا شکوہ

’یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد بی بی سی نے تہران میں کیا دیکھا؟

ایک بینک ڈکیتی اور چھ دن کی یرغمالی صورتحال جس کے بعد ’سٹاک ہوم سنڈروم‘ کا جنم ہوا

پیدائشی حق شہریت کا معاملہ، امریکی سپریم کورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ’بڑی فتح‘

بحری بیڑوں کی پراسرار حرکت، سکستھ جنریشن طیارے اور فوجی مشقیں: چین کیسے امریکہ کی ’جزیروں کی زنجیر‘ توڑنے کی کوشش کر رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی