’آپریشن سندور‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے پراگ جین انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نئے سربراہ مقرر


انڈین حکومت نے ’آپریشن سندور‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے ایوی ایشن ریسرچ سینٹر کے موجودہ سربراہ اور تجربہ کار انٹیلیجنس افسر پراگ جین کو خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔انڈین ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’دی پرنٹ‘ کے مطابق پراگ جین 30 جون کو ریٹائر ہونے والے روی سنہا کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ سنہا کو وزیراعظم نریندر مودی نے ایکسٹینشن نہیں دی جو اس سے قبل ہر سینیئر انٹیلیجنس افسر کو ایک بار ایکسٹینشن دے چکے ہیں۔پنجاب کیڈر کے سنہ 1989 بیچ کے آئی پی ایس افسر جین، را کے ایک تجربہ کار افسر ہیں جو سکھ علیحدگی پسند تحریک کے مرکز کینیڈا میں کام کر چکے ہیں۔ وہ سری لنکا میں بھی تعینات رہے ہیں اور سنہ 2019 میں انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے وقت وہ وہاں تعینات اہم افسران میں سے ایک تھے۔’دی پرنٹ‘ کے مطابق سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پراگ جین کے آنے سے را کو تقویت ملنے کا امکان ہے جسے گذشتہ دو برسوں میں کافی دھچکے لگے ہیں۔ سب سے بڑی ناکامی بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہے، جہاں انڈیا زمینی حقائق کا ادارک کرنے میں ناکام رہا۔ دوسری بڑی ناکامی پہلگام میں سیاحوں پر حملہ تھا کیونکہ اس حوالے سے اشارے مل رہے تھے۔جبکہ گذشتہ دو برسوں میں را کے اندر اندرونی رقابت بھی دیکھی گئی ہے۔جین کی سربراہی میں ایوی ایشن ریسرچ سینٹر پاکستان میں شناخت شدہ اہداف کے صحیح مقام اور اہمیت کے بارے میں تمام متعلقہ انٹیلی جنس حاصل کرنے کا ذمہ دار تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فلوریڈا سے 40 ممالک کا سفر، امریکی جوڑا جو اپنے بچوں کی ’ورلڈ سکولنگ‘ کر رہا ہے

سب زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مجموعی دولت کیا ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے

سٹیل ڈوم: ترکی کا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام کیا ہے اور یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے کتنا مختلف ہے؟

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ہیٹ ویو: اٹلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری، 2500 فوارے نصب

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ’ہیٹ ویو‘، روم میں ڈھائی ہزار فوارے نصب

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا اور گالم گلوچ، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

’آپریشن سندور‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے پراگ جین انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نئے سربراہ مقرر

ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا لیکن انہوں نے شکریہ تک ادا نہیں کیا، ٹرمپ کا شکوہ

’یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد بی بی سی نے تہران میں کیا دیکھا؟

ایک بینک ڈکیتی اور چھ دن کی یرغمالی صورتحال جس کے بعد ’سٹاک ہوم سنڈروم‘ کا جنم ہوا

پیدائشی حق شہریت کا معاملہ، امریکی سپریم کورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ’بڑی فتح‘

بحری بیڑوں کی پراسرار حرکت، سکستھ جنریشن طیارے اور فوجی مشقیں: چین کیسے امریکہ کی ’جزیروں کی زنجیر‘ توڑنے کی کوشش کر رہا ہے؟

دیرینہ شراکت سے ازلی دشمنی تک: جب ایرانی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ’ساواک اور موساد‘ مل کر کام کرتی تھیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی