چین میں انوکھے مچھر نما ڈرون کی نمائش


چین میں ایک عسکری تحقیق ادارے نے مچھر کے سائز کے جاسوس ڈرون کی رونمائی کردی۔ یہ چھوٹا سا ان مینڈ ایریئل وہیکل (یو اے وی) بال جتنی باریک ٹانگیں اور دو پر رکھتا ہے جس کو اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔چین کے ہونان صوبے میں قائم نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی (این یو ڈی ٹی) کے محققین کی جانب سے بنائے گئے اس مچھر نما ڈرون میں سینسر نصب ہیں جو اس کو خفیہ ملٹری آپریشنز کے لیے کار آمد بناتے ہیں۔چین کے سرکاری ملٹری چینل سی سی ٹی وی 7 سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ایک طالب علم لائینگ ہیشائینگ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے چھوٹے چھوٹے بائیونک روبوٹ جنگ کے میدانوں میں خصوصی مشن اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے کارآمد ہیں۔یہ گیجٹ کمرشل اور ملٹری معاملات میں مائیکرو ڈرونز کے استعمال کے بڑھتے رجحان کا حصہ ہے۔اس کو بنانے والے محققین کا دعویٰ ہے کہ اس کو ماحولیات اور آفات کی نگرانی جیسے معاملات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا جبکہ مستقبل میں اس سے مصنوعی زیرگی بھی کی جا سکے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

پی پی ایس سی سے منسوب جعلی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

ڈاکٹر رفیع محمد چودھری: پاکستانی ایٹمی پروگرام کے ’حقیقی خالق‘ جو نہرو کی پیشکش ٹھکرا کر پاکستان چلے آئے

لاہور میں چلنے والی گاڑیوں کا دُھواں چیک کرنے کا حکومتی منصوبہ کیا ہے اور یہ کتنا قابل عمل ہے؟

امتیاز علی: ’ادھوری محبتیں‘ فلمانے والے ہدایتکار جن کی فلمیں لوگوں کو دیر سے سمجھ آتی ہیں

پاکستانی طلبہ کا سیٹلائٹ ٹول گوگل مقابلے میں بازی لے گیا

توہینِ مذہب کے مقدمات اور ایف آئی اے پر عدالت کا اعتراض: ’ادارے خود ہی قانون میں درج ضابطہ کار کا احترام نہیں کرتے‘

چین میں انوکھے مچھر نما ڈرون کی نمائش

امریکی کمپنی نے بلٹ پروف 'ایس یو وی' پیش کر دی

زمین سے ٹکرانے کے امکانات؟ وہ وجوہات جن کی بنا پر سائنسدان اِن چار سیارچوں پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں

اغوا کے بعد بازیاب ہونے والی چنگیز خان کی وہ اہلیہ جن کے مشوروں اور مدد سے منگول سلطنت کی بنیاد رکھی گئی

جدید اے آئی ماڈلز کا تشویشناک رویہ، صارفین حیران

پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل

نوجوان مردوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا مگر مدد مانگنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی