شادی سے انکار یا مالی تنازع: ’نیہا کی آخری چیخ آج بھی میرے کانوں میں گونج رہی ہے‘


BBCنیہا نے گذشتہ سال 12ویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھا اور وہ ایک نجی کمپنی میں نوکری کرتی تھیں23 جون کو دہلی میں اشوک نگر کے علاقے میں واقع ایک عمارت کی چھت سے گرنے کے نتیجے میں 19 سالہ نیہا کی موت واقع ہو گئی تھی۔پولیس نے یہ واقعہ پیش آنے کے 24 گھنٹوں کے اندر لڑکی کو چھت سے دھکا دینے کے الزام میں 24 سالہ لڑکے توفیق کواُن کے گھر سے گرفتار کرنے کا اعلان کیا۔انڈیا سے متعلق بی بی سی اردو کی تحاریر براہ راست اپنے فون پر ہمارے واٹس ایپ چینل سے حاصل کریں۔ بی بی سی اردو واٹس ایپ چینل فالو کرنے کے لیے کلک کریںنیہا کے گھر والے اسے قتل کی واردات قرار دے رہے ہیں، جبکہ ملزم کے بھائی کا دعویٰ ہے کہ اُن کا بھائی بے قصور ہے۔ان متضاد دعوؤں کے بیچ، جب بی بی سی کی ٹیم اس واقعے کے دو روز بعد نیہا کے گھر پہنچی تو وہاں میڈیا، ہندو تنظیموں کے کارکناں اور دہلی پولیس کے اہلکاروں کی بھاری تعداد نظر آئی۔نیہا کا خاندان اسی پانچ منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر رہائش پذیر ہے جہاں سے گر کر نیہا کی موت ہوئی تھی۔ سات افراد پر مشتمل یہ خاندان دو چھوٹے کمروں میں رہتا ہے۔نیہا کی بڑی بہن نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ان کی بہن اب اس دنیا میں نہیں رہی۔BBCبائیں ہاتھ کی تصویر اس چھت کی ہے جہاں سے مبینہ طور نیہا کو نیچے دھکیلا گیا ہے، دوسری تصویر اس جگہ کی ہے جہاں گر کر وہ ہلاک ہوئیں’نیہا کی آخری چیخ آج بھی میرے کانوں میں گونج رہی ہے‘ان کی بہن کا کہنا ہے کہ نیہا سات بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھیں اور انھوں نے گذشتہ سال 12ویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھا اور آگے پڑھائی جاری رکھنا چاہتی تھیں لیکن گھر کی مالی حالات کی وجہ سے ایسا نہ کر سکیں۔نیہا کے والد سریندر یادو لکشمی نگر کے علاقے ہی میں گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے لیکن پچھلے سال ان کی نوکری ختم ہو گئی تھی۔بڑی بہن کے مطابق یہ صورتحال دیکھتے ہوئے نیہا نے فیصلہ کیا کہ وہ گھر چلانے میں مدد کرے گی اور وہ ساڑھی کی ایک دکان پر کام کرنے لگیں۔ انھوں نے پچھلے سال دیوالی تک وہاں کام کیا۔ بعد ازاں انھیں ایک نجی کمپنی میں نوکری مل گئی۔بہن کے مطابق ’نیہا ویب ڈیزائنر بننا چاہتی تھی۔ لیکن کون جانتا تھا کہ وہ اگلے کچھ ہی دنوں میں وہ ہمارے درمیان نہیں ہو گی۔‘وہ کہتی ہیں کہ ان کی بہن تو چلی گئی ہے لیکن اس کی آخری چیخ اب تک اُن کے کانوں میں گونج رہی ہے۔نیہا کے گھر والوں کا کیا کہنا ہے؟نیہا کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ جب مبینہ طور پر توفیق نے نیہا کو چھت سے دھکا دیا تو اُن کے والد سریندر یادو بھی وہاں موجود تھے۔نیہا کی والدہ اور بہن کا کہنا ہے کہ واقعے کے روز نیہا عمارت کی چھت پر رکھی واشنگ مشین میں کپڑے دھونے گئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد نیہا نے اپنے والد کو بتایا کہ مشین میں پانی نہیں آ رہا جس پر اس کے والد چھت پر گئے۔نیہا کے گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ جب والد چھت پر پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ توفیق برقعہ پہنے ہوئے تھا اور نیہا سے لڑ رہا تھا۔نیہا کے گھر والے دعویٰ کرتے ہیں کہ جب سریندر یادو اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے آگے بڑھے تو توفیق نے انھیں پیچھے دھکیل دیا اور اس کے بعد مبینہ طور پر نیہا کو چھت سے دھکا دے دیا۔اس بارے میں جب بی بی سی نے نیہا کے والد سے بات کرنے کی کوشش کی تو گھر والوں نے بتایا کہ وہ اسی وقت نیہا کی راکھ بہا کر واپس آئے ہیں اور بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔BBCجب بی بی سی کی ٹیم نیہا کے گھر پہنچی تو وہاں بڑی تعداد میں میڈیا اور ہندو مذہبی تنظیموں کے کارکن موجود تھےواقعے کے روز کیا ہوا؟نیہا کی بڑی بہن میناکشی کے مطابق واقعے کے وقت وہ گھر پر ہی موجود تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک پڑوسی نے انھیں آ کر بتایا کہ کسی نے نیہا کو چھت سے نیچے دھکیل دیا ہے۔میناکشی کہتی ہیں کہ وہ بھاگ کر نیچے آئیں تو دیکھا کہ نیہا اینٹوں کے ڈھیر کے درمیان پڑی تھیں۔ان کا کہنا ہے ’ہم اسے قریبی جی ٹی بی ہسپتال لے گئے۔ وہ سارے راستے درد سے چیختی رہی۔ ہسپتال پہنچ کر وہ مجھ سے بار بار پانی مانگتی رہی۔ اس کا گلا اتنا خشک تھا کہ وہ اپنے ہاتھ میں لگے گلوکوز کے پائپ کو منہ سے کاٹنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ہم محسوس کر رہے تھے کہ وہ خود کو زندہ رکھنے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ وہ بار بار اپنے والدین کو کہ رہی تھی کہ اسے بچا لیں لیکن ہم اسے بچا نہ پائے۔‘جیسے ہی اس واقعہ کی خبر علاقے میں پھیلی تو بجرنگ دل جیسی ہندو تنظیموں کے کارکن نیہا کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے۔ نیہا کی آخری رسومات میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے اس دوران کئی اشتعال انگیز نعرے بھی لگائے گئے۔ اشوک نگر میں زیادہ تر ہندو برادری کے گھر ہیں۔23 جون کے اس واقعے کے بعد یہاں رہنے والے افراد میں اس بارے میں کافی بحث ہو رہی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر ’فحش مواد‘ پوسٹ کرنے کے الزام میں ’کمل کور بھابی‘ نامی انفلوائنسر قتل، متعدد کو دھمکیاںوالد کی اٹلی سے پاکستان واپسی اور گھر میں ’ڈکیتی‘: گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے پُراسرار قتل پر والدین کی گرفتاری’2500 روپے دیں اور پولیس میں نوکری حاصل کریں‘: انڈیا میں جعلی پولیس سٹیشن بنا کر ملازمت کے نام پر دھوکے کی کہانیممبئی میں پاکستانی شہری کی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی: ’میری بہن رشتہ نبھاتے نبھاتے زندگی گنوا بیٹھی‘مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ اس کیس میں نامزد ملزم کے نیہا کے خاندان سے قریبی تعلقات تھے اور وہ پچھلے تین سالوں سے ان کے گھر آ رہا تھا۔میناکشی کہتی ہیں کہ ’وہ ہمارے خاندان کے ایک فرد کی طرح تھا۔ ہمارے دو چھوٹے بھائی ہیں، اس لیے ہم بہنیں اسے بڑے بھائی جیسا سمجھتی تھیں، جبکہ میری ماں اس کے ساتھ اپنے بیٹے جیسا سلوک کرتی تھی۔‘میناکشی نے الزام عائد کیا کہ کچھ عرصہ قبل ملزم نے ان کی بہن پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔’جب میری بہن نے اپنا فون نمبر بدلا تو وہ اس کے آفس کال کرنے لگا۔ آفس والوں نے اسے ایک بار وارننگ بھی دی تھی کہ اگر نیہا اس سے بات نہیں کرنا چاہتی تو وہ اسے کیوں تنگ کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ دھمکیاں دینے سے باز نہیں آیا۔‘’اس نے نیہا کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے اس سے شادی نہیں کی تو وہ اسے نہیں چھوڑے گا۔‘میناکشی کا دعویٰ ہے کہ نیہا نے اپنی والدہ کو بھی دھمکیوں سے متعلق بتایا تھا۔ اُن کے مطابق والدہ نے بھی توفیق کو سمجھانے کی کوشش کی تھی۔'لیکن ہمارے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ ایسا کچھ کر سکتا ہے۔'BBCنیہا کے گھر کے باہر پولیس تعینات کی گئی ہےنیہا کی والدہ کہتی ہیں کہ ’توفیق نے ہمارے اعتماد کا بدلہ ہماری بیٹی کو مار کر چکایا ہے۔‘وہ کہتی ہیں کہ انھوں نے توفیق کو سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ ان کے خاندان میں ایسا نہیں ہوتا۔ ’جب نیہا نے آپ کو راکھی باندھی ہی تو شادی کیسے ہو سکتی ہے؟ شادی اس لیے نہیں ہو سکتی کیونکہ آپ کا تعلق کسی اور مذہب سے ہے۔ لیکن اس نے میری بیٹی کو مار دیا۔‘انھوں نے مطالبہ کیا کہ ’توفیق کو بھی ایسی ہی موت ملنی چاہیے جو اس نے یماری بیٹی کو دی ہے۔‘لیکن اس واقعے کا ایک دوسری رخ بھی ہے۔نیہا کے اہلخانہ کے اس دعوے کے برعکس ملزم کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ کئی برسوں دونوں کے درمیان تعلق تھا۔رام پور کے علاقے ٹانڈہ کے رہائشی توفیق کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اور والدہ کافی عرصے سے بیمار ہیں۔ ان کے دس بہن بھائی ہیں۔توفیق کے بھائی ناظم جو اس کے ساتھ شاہدرہ میں کام کرتے تھے نے بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا بھائی بے قصور ہے۔جب اُن سے پوچھا گیا کہ واقعے کے روز توفیق نیہا کے گھر کیا کرنے گیا تھا تو انھوں نے بتایا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے نیہا کے گھر جایا کرتا تھا۔انھوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اُن کا بھائی اس خاندان کی مالی مدد بھی کرتا رہا تھا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ توفیق نے نیہا کی والدہ کو تقریباً 60 ہزار روپے دیے تھے اور اُس روز ’وہ یہی رقم واپس لینے نیہا کے گھر گیا تھا۔‘بھائی کے مطابق واقعے کے بعد توفیق اپنے گاؤں واپس آ گیا تھا جہاں سے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کا کیا کہنا ہے؟@DCPNEastDelhiجیوتی نگر پولیس سٹیشن اس واقعے کا مقدمہ دہلی کے جیوتی نگر پولیس سٹیشن تھانے میں درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 103کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انڈین اخبار انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی سی پی گورو گپتا نے بتیا کہ 'نیہا اور توفیق ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے، لیکن پچھلے کچھ مہینوں سے نیہا نے توفیق سے بات کرنا بند کر دی تھی۔ جب توفیق نے سنا کہ نیہا کے گھر والے اس کی شادی کسی اور سے طے کرنے والے ہیں، تو وہ 23 جون کی صبح برقعہ پہن کر اس سے ملنے گیا۔ وہاں ان دونوں کے درمیان شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی اور توفیق نے اسے نیچے دھکیل دیا۔‘اس بیان کی تصدیق کے لیے بی بی سی نے ڈی سی پی آشیش مشرا، ایڈیشنل ڈی سی پی گورو گپتا، کیس کے تفتیشی افسر اور جیوتی نگر پولس اسٹیشن کے ایڈیشنل ایس ایچ او نوین کمار سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔ڈی سی پی نارتھ ایسٹ آشیش مشرا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صرف اتنا کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔سدھو موسے والا کو کیوں قتل کیا گیا؟ گینگسٹر گولڈی برار کی زبانیشوہر کو ہنی مون پر قتل کرنے کا الزام: لاپتہ دلہن کی گرفتاری اور ’کرائے کے قاتلوں کی بھرتی‘ کا دعویٰثنا یوسف کا قتل: ’بہن کو آواز آئی کہ شاید کوئی غبارہ پھٹا ہے‘ادھ جلی لاش پر زنانہ کپڑے اور پائل: جب پولیس کو معلوم ہوا کہ ’مقتولہ‘ سمجھی جانے والی خاتون ہی مبینہ قاتل ہےشادی کے تحفے میں بم بھیج کر دولہا کو مارنے والے کالج پرنسپل کو عمر قید کی سزاہریانہ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کی کھڑی کار میں پراسرار ہلاکت: پولیس کو اجتماعی خودکشی کا شبہ

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

غزہ میں مرنے والوں کے لواحقین جو اپنے پیاروں کے آخری الفاظ دل سے لگائے زندہ ہیں: ’میں جواب نہ بھی دوں تو پھر بھی مجھ سے بات کرنا‘

خیبر پختونخوا میں تشدد اور ’تشویشناک صورتحال‘: متاثرہ علاقوں اور پس پردہ تنظیموں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

ترکی میں پیغمبرِ اسلام کا مبینہ خاکہ چھاپنے پر احتجاج اور چار صحافی گرفتار

خیبر پختونخوا میں پُرتشدد واقعات اور ’تشویشناک صورتحال‘: متاثرہ علاقوں اور پس پردہ تنظیموں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

ٹیچر کو دورانِ لیکچر دل کا دورہ۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت تین افراد ہلاک‘

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر راکٹ فائر کیے گئے‘

شادی سے انکار یا مالی تنازع: ’نیہا کی آخری چیخ آج بھی میرے کانوں میں گونج رہی ہے‘

پنجگور سے ’اغوا‘ ہونے والے 20 سالہ ذیشان ظہیر کی لاش برآمد: ’والد کی بازیابی سے پہلے بیٹے کی اپنی لاش مل گئی‘

سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ۔۔ آج کتنا مہنگا ہوا؟ جانیں نئی قیمت

نئے حکومتی ٹیکس کے نفاذ کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 8.36 روپے کا اضافہ: ’ایک طرف ریلیف ملتا ہے تو دوسری طرف کچھ نا کچھ مہنگا ہو جاتا ہے‘

مستونگ میں لیویز لائن پر حملہ، نوجوان جاں بحق، فورسز کے ہاتھوں 2 دہشت گرد ہلاک، 3 زخمی

15 برسوں میں ایک ارب مسافروں کو منزل پر پہنچانے والا ’787 ڈریم لائنر‘: ’محفوظ ترین‘ سمجھے جانے کے باوجود اس طیارے سے متعلق خدشات کیوں ہیں؟

امریکا سے آئی خاتون کی دیر بالا کے نوجوان سے شادی کی دلچسپ ویڈیو۔۔ اسلامی نام کیا رکھا؟

پرانا گولیمار میں ایک اور بچہ کھلے مین ہول کا شکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی