’پانچ جولائی کو شدت آنے کا امکان‘، مون سون بارشیں مزید کتنے دن چلیں گی؟


محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز تک مون سون کی بارشیں جاری رہنے اور پانچ جولائی کو ان میں شدت آنے کا امکان ظار کیا ہے۔بدھ کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چھ جولائی کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔بیان کے مطابق چھ سے 10 جولائی تک دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ اور گلگت بلستان کے بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔پانچ سے 10 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، خوشاب، سرگودھا اور بھکر سمیت ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔اسی طرح چھ سے آٹھ جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھران، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار کان اور لیہ میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔اسی طرح تین اور چار جولائی کو گوادر وار بلوچستان کے دوسرے علاقوں جیسے شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ، خضدار جعفر آباد سمیت دوسرے مقامات پر بادل برسنے کا امکان ہے۔ انہی ایام میں سندھ کے علاقوں تھرپارکر، میر پرر خاص، سانگھڑ، سکھر، جیکب آباد، خیر پور، حیدر آباد، بدین اور کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔اس دوران سندھ کے جنوب مشرقی اور زیریں علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایتبیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات شانگلہ جبکہ مشرقی پنجاب اور بلوچستان کے بعض مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہونے کے خدشات ہیں اس لیے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رپورٹ میں شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کا بھی کہا گیا ہے اور کاشتکاروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورت حال کے حساب سے اپنے معمولات ترتیب دیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق تمام متعقلہ اداروں کو الرٹ رہنے اور تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پشاور:خیبر پختو نخوا حکومت ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ ہضم کرگئی، آ ڈٹ رپورٹ میں انکشاف

لائیو: سوات حادثے کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیٹی کے چیئرمین پشاور ہائیکورٹ میں پیش

لائیو: پشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت

صوبہ پنجاب میں 5 سے 10 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ایران میں ’افغان مخالف‘ رویے میں اضافہ: ہزاروں افغان شہریوں کی ایران بدری

مسلم لیگ ن کی حکومت کو سوشل میڈیا پر اپنے ہی حمایتیوں کی تنقید کا سامنا، وجہ کیا ہے؟

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث

کراچی: مچھیروں کی خاموش بستی کو ’روشنیوں کا شہر‘ بنانے والے ہرچند رائے کون تھے؟

تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں: رانا ثنا اللہ

امریکی حملے نے ایران کا جوہری پروگرام ایک سے دو سال پیچھے دھکیلا ہے: پینٹاگون

کروڑوں روپے فیس وصول کر لی لیکن ممبرشپ کیوں نہیں دی؟ اسلام آباد کلب سے جواب طلب

’پانچ جولائی کو شدت آنے کا امکان‘، مون سون بارشیں مزید کتنے دن چلیں گی؟

باجوڑ: بم دھماکے سے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت چار افراد ہلاک، 12 زخمی

لائیو: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کر دیں

لائیو: انڈیا ہمارے ساتھ امن کے لیے بیٹھے تاکہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جائے: بلاول

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی