باجوڑ: بم دھماکے سے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت چار افراد ہلاک، 12 زخمی


خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ایک بم دھماکے کے  نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت چار افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔بدھ کو دھماکہ اس وقت ہوا جب اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی پھاٹک میلہ کے قریب سے گزر رہی تھی۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے اردو نیوز سے گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاوہ دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔  ڈی پی او کے مطابق انتظامی حکام معمول کے مطابق پولیس کے ہمراہ بازاروں کو معائنہ کرنے نکلے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔ ترجمان پولیس منصور خان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ سات شہری بھی زخمی ہوئے، جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔صوبائی حکومت اور گورنرخیبر پختونخوا کی جانب سے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے (فوٹو: ریسکیو 1122) مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے واقعے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے اس واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔دوسری جانب مشیر صحت احتشام علی نے ڈی ایچ او اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر باجوڑ سے رابطہ کیا زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کروڑوں روپے فیس وصول کر لی لیکن ممبرشپ کیوں نہیں دی؟ اسلام آباد کلب سے جواب طلب

’پانچ جولائی کو شدت آنے کا امکان‘، مون سون بارشیں مزید کتنے دن چلیں گی؟

باجوڑ: بم دھماکے سے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت چار افراد ہلاک، 12 زخمی

لائیو: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کر دیں

لائیو: انڈیا ہمارے ساتھ امن کے لیے بیٹھے تاکہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جائے: بلاول

دوبارہ سرکاری نوکری لینے پر پنشنرز کو پچھلی پنشن وصولی کی مشروط اجازت

امریکی نائب صدر نے کہا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا: انڈین وزیر خارجہ

’امریکی نائب صدر نے کہا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا‘: انڈین وزیر خارجہ

سوات: تجاوزات کے خلاف کارروائی، امیر مقام کے ہوٹل کی ’ایک اینٹ بھی نہیں گرائی گئی‘

پاکستان نے 12 سال میں پہلی بار سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کا اعزاز حاصل کرلیا

پنجاب میں سائبر پیٹرولنگ:نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی ’ریئل ٹائم‘ مانیٹرنگ

حکومت کا 10 جولائی تک ملک بھر میں قائم تمام یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ

مریم نواز سرکار کے ہاتھ قارون کا خزانہ لگ گیا، اربوں روپے کی شاہ خرچیاں

باجوڑ دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد ہلاک، 11 زخمی

سندھ میں غیر فعال ملز کو 6 کروڑ سے زائد کی گندم دینے کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی