امریکی نائب صدر نے کہا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا: انڈین وزیر خارجہ


Getty Imagesنیوز ویک کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انڈین وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو کوئی آزادی نہیں دی جائے گی اور ہم اب ان کے ساتھ بطور پراکسی نہیں نمٹیں گے۔‘انڈیا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس کا پڑوسی ملک رواں برس اپریل میں ہونے والے پہلگام حملے سمیت متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث ہے۔انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں اور انھوں نے امریکی میگزین نیوز ویک کو انٹریو میں بتایا کہ ’22 اپریل کو ہونے والا پہلگام حملہ ایک اہم موڑ تھا اور انڈیا میں یہ جذبات ہیں کہ بس اب بہت ہو گیا۔‘’پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم دہشتگردوں کو آزادی سے کام نہیں کرنے دے سکتے، یہ خیال کہ دہشتگرد سرحد کے اس طرف ہیں اور انھیں روکا نہیں جا سکتا اسے چیلنج کرنے کی ضرورت تھی اور ہم نے یہی کیا۔‘خیال رہے پاکستان انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر چکا ہے۔ اس حملے میں مسلح افراد نے 26 افراد کو قتل کیا تھا۔پہلگام حملے کے ردِ عمل میں انڈیا نے 7 مئی کو پاکستان پر حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے تاہم امریکہ کی ثالثی کے سبب یہ جنگ صرف تین روز بعد 10 مئی کو ختم ہو گئی۔’امریکی نائب صدر نے کہا کہ اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا‘امریکی صدر پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کروانے کا کریڈٹ متعدد مرتبہ لیتے رہے ہیں اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت متعدد پاکستانی حکام کے بیانات ان کی مؤقف کے تائید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے بعد ہونے والی جنگ بندی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا تو اُس وقت وہ اُس کمرے میں ہی موجود تھے۔’امریکی نائب صدر نے کہا کہ اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا۔‘جے شنکر نے مزید کہا کہ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عندیہ دیا کہ انڈیا بھی جواب دے گا۔ ’اُس رات پاکستان نے بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔ ہم نے فوری جوابی کارروائی کی۔‘جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ ’اس سے اگلی صبح امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے مجھے فون کیا اور کہا کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے۔‘یاد رہے کہ پاکستان کا دفترِ خارجہ گذشتہ مہینے اس بات کی تردید کر چکا ہے کہ اس کی جانب سے ’انڈین جارحیت‘ کے بعد جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔Getty Imagesپہلگام حملے کے ردِ عمل میں انڈیا نے 7 مئی کو پاکستان پر حملہ کیا تھا’نیوکلیئر بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے‘پاکستان اور انڈیا دونوں سنہ 1998 میں ایٹمی طاقتیں بنے تھے جس کے بعد دونوں ممالک متعدد مرتبہ جنگ کے قریب آئے۔ سنہ 2019 میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقہ پلوامہ میں ایک حملے کے ردِعمل میں انڈیا نے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ پر حملہ کیا۔اس کے بعد پاکستان نے جوابی حملے میں اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک انڈین طیارہ مار گرایا اور ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمنان کو گرفتار کر لیا تھا تاہم کچھ روز بعد اس وقت کی پاکستانی حکومت نے انڈین پائلٹ کو نئی دہلی کے حوالے کر دیا۔سنہ 2019 کے بعد رواں برس مئی میں دونوں ممالک نے ایک بار پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے لیکن اس بار حملوں کی شدت زیادہ تھی۔تین دن بعد جنگ بندی تو ہو گئی لیکن انڈیا نے پاکستان پر ’نیوکلیئر بلیک میلنگ‘ کا الزام بھی لگایا۔ اسلام آباد ان الزامات کی بھی تردید کر چکا ہے اور ان بیانات کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دے چکا ہے۔انڈین دفاعی اتاشی کا ’سیاسی رکاوٹوں‘ کی وجہ سے ’چند طیارے کھونے‘ کا اعتراف: ’مودی حکومت نے شروع ہی سے قوم کو گمراہ کیا‘انڈیا کے ریگستان میں پاکستانی جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں: ’فصل پر پانی لگانے پر جھگڑا ہوا اور وہ بیوی لے کر روانہ ہو گیا‘سندھ طاس معاہدے کی معطلی: پاکستان اور انڈیا کے بیچ اس تنازع پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا کیا مطلب ہے؟پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں ملوث تینوں ملزمان ’پاکستانی شہری ہیں‘، انڈین حکام کا دعویٰنیوز ویک کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انڈین وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے اس الزام کا دُہراتے ہوئے کہا کہ ’ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو کوئی آزادی نہیں دی جائے گی، ہم اب ان کے ساتھ بطور پراکسی نہیں نمٹیں گے۔‘’ہمیں (کسی حملے کا) ردِ عمل دینے سے روکنے کے لیے نیوکلیئر بلیک میل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘انڈین وزیرِ خارجہ مزید کہتے ہیں کہ ’ہم یہ عرصے سے سُن رہے ہیں کہ آپ دونوں جوہری ممالک ہیں، آپ میں سے ایک کوئی خوفناک کام کرے گا لیکن آپ (انڈیا) کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ پھر یہ (جنگ) دنیا بھر میں پھیل جائے گی، اب ہم یہ نہیں سنیں گے۔‘’اگر ہمارے ساتھ بُرا ہوتا ہے تو ہم بھی دوسری طرف جا کر ان لوگوں کو نشانہ بنائیں گے جنھوں نے ہم پر حملہ کیا۔‘دہشتگرد تنظیموں کے ہیڈکوارٹرز پاکستان کے بڑی آبادی والے قصبوں میں موجود ہیں: انڈین وزیرِ خارجہ کا دعویٰGetty Imagesپہلگام حملے میں مسلح افراد نے 26 افراد کو قتل کیا تھااپنے انٹرویو میں انڈین وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ وہ دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ’کسی بھی صورت میں دہشتگردی کے عمل، اس کی مالی معاونت اور اس کی حمایت کی اجازت کا کوئی جواز نہیں ہونا چاہیے۔‘ایک سوال کے جواب میں انڈین وزیرِ خارجہ کا مزد کہنا تھا کہ ’پہلگام حملہ اقتصادی دہشتگردی کا عمل تھا اور اس کا مقصد کشمیر میں سیاحت کو نشانہ بنا رہا تھا جو مقامی آبادی کے لیے ذریعہ معاش ہے، اس کا مقصد مذہبی تشدد کو ہوا دینا تھا کیونکہ لوگوں کو قتل کرنے سے پہلے ان کی شناخت پوچھی گئی تھی۔‘پہلگام حملے میں ملوث افراد کا حوالہ دیتے ہوئے ایس جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ ’یہ وہ لوگ نہیں جو خفیہ طریقے سے کام کرتے ہیں بلکہ یہ وہ دہشتگرد تنظیمیں ہیں جن کے ہیڈکوارٹرز پاکستان کے بڑی آبادی والے قصبوں میں موجود ہیں۔ سب کو معلوم ہے کہ تنظیم اے اور تنظیم بی کا ہیڈکوارٹر کون سا ہے اور یہ وہ عمارتیں تھیں جنھیں ہم نے تباہ کیا۔‘واضح رہے کہ پاکستان پہلے بھی اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کی موجودگی کے الزامات کی تردید کر چکا ہے اور اس نے انڈیا پر پاکستان میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔’شکریہ۔۔۔ مگر اڑیسہ جانا ضروری ہے‘: مودی کا ٹرمپ کو ’شائستہ انکار‘ اور انڈیا میں عاصم منیر کی واشنگٹن میں موجودگی کے چرچےپاکستان کی صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش: ایک ’شاندار چال‘ یا خطے کی صورتحال کے تناظر میں ’نامعقول‘ فیصلہ؟دس آبدوز شکن جنگی جہاز بحری بیڑے میں شامل کرنے کا منصوبہ: انڈین نیوی کی عسکری طاقت ہے کتنی؟ڈونلڈ ٹرمپ اور عاصم منیر کی ملاقات: کیا ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کوئی کردار ادا کر سکتا ہے؟مودی اور ٹرمپ کی فون کال: ’وزیراعظم نے بتا دیا کہ کشمیر پر ثالثی کبھی قبول نہیں کریں گے‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کروڑوں روپے فیس وصول کر لی لیکن ممبرشپ کیوں نہیں دی؟ اسلام آباد کلب سے جواب طلب

’پانچ جولائی کو شدت آنے کا امکان‘، مون سون بارشیں مزید کتنے دن چلیں گی؟

باجوڑ: بم دھماکے سے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت چار افراد ہلاک، 12 زخمی

لائیو: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کر دیں

لائیو: انڈیا ہمارے ساتھ امن کے لیے بیٹھے تاکہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جائے: بلاول

دوبارہ سرکاری نوکری لینے پر پنشنرز کو پچھلی پنشن وصولی کی مشروط اجازت

امریکی نائب صدر نے کہا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا: انڈین وزیر خارجہ

’امریکی نائب صدر نے کہا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا‘: انڈین وزیر خارجہ

سوات: تجاوزات کے خلاف کارروائی، امیر مقام کے ہوٹل کی ’ایک اینٹ بھی نہیں گرائی گئی‘

پاکستان نے 12 سال میں پہلی بار سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کا اعزاز حاصل کرلیا

پنجاب میں سائبر پیٹرولنگ:نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی ’ریئل ٹائم‘ مانیٹرنگ

حکومت کا 10 جولائی تک ملک بھر میں قائم تمام یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ

مریم نواز سرکار کے ہاتھ قارون کا خزانہ لگ گیا، اربوں روپے کی شاہ خرچیاں

باجوڑ دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد ہلاک، 11 زخمی

سندھ میں غیر فعال ملز کو 6 کروڑ سے زائد کی گندم دینے کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی