لندن میں مظاہرے کے دوران کالعدم فلسطین ایکشن گروپ کے حامی گرفتار


لندن میں حال ہی میں پابندی کا شکار ہونے والے فلسطین ایکشن گروپ کے حامی مظاہرین کو پولیس نے آج (سنیچر کو) گرفتار کر لیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس گروپ پر انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت جمعے کو پابندی عائد کر دی گئی تھی۔میٹروپولیٹن پولیس نے ایکس پر لکھا کہ ’پولیس اہلکار پارلیمنٹ سکوائر میں فلسطین ایکشن کی حمایت میں ہونے والے احتجاج کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔‘’اس گروپ پر اب پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس کی حمایت کا اظہار کرنا جرم ہے۔ گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔‘مہم چلانے والے ایک اور گروپ ’ڈیفنڈ اوور جیوری‘ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 27 افراد پر مشتمل ایک گروپ (جس میں ایک پادری اور شعبہ صحت سے متعلق افراد شامل ہیں) کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ان مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹرز پکڑے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا ’میں نسل کشی کی مخالفت کرتا ہوں۔ میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں۔‘پولیس نے جمعے کو خبردار کیا تھا کہ پابندی لگنے کے بعد فلسطین ایکشن کی حمایت کا اظہار کرنا ایک مجرمانہ عمل ہو گا۔پولیس نے کہا تھا کہ ’ان (ممنوع اقدامات میں) نعرے بازی، مخصوص لباس یا جھنے، دیگر نشانات یا لوگو جیسی اشیاء کی نمائش شامل ہے۔‘ڈیفنڈ اوور جیوری کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم لندن کے شہریوں کو غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کرنے والے کارڈ بورڈز سے بچانے اور اس کی روک تھام کے لیے کارروائی کرنے پر انسداد دہشت گردی کی پولیس کو سراہتے ہیں۔‘برطانوی حکومت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت فلسطین ایکشن پر پابندی عائد کر دے گی۔فلسطین ایکشن نے ایئرفورس کے اڈے پر موجود دو طیاروں پر سرخ رنگ کا چھڑکاؤ کیا تھا (فائل فوٹو: روئٹرز)یہ اعلان اس گروپ کے کارکنوں کے جنوبی انگلینڈ میں ایئرفورس کے اڈے میں گھسنے کے چند دن بعد کیا گیا تھا۔اس واقعے میں ایئرفورس کے اڈے پر موجود دو طیاروں پر سرخ رنگ کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا جس سے ایک تقریباً نو اعشاریہ 55 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔اس واقعے کے بعد فلسطین ایکشن کے چار کارکنوں کو جمعرات کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔دوسری جانب فلسطین ایکشن نے اس پابندی کو آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا ہے۔حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے بعد اس گروپ سے تعلق رکھنا یا اس کی حمایت کرنا ایک جرم بن گیا ہے جس کی سزا 14 برس تک قید ہو سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت’امریکہ پارٹی‘ بنانے کا اعلان کر دیا

کراچی میں گِرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے: حکام

’میڈ مین تھیوری‘: ٹرمپ کے غیر متوقع مزاج اور نئی امریکی ڈاکٹرائن نے دنیا کو کیسے بدل دیا

’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر

حماس کے ناقابلِ قبول مطالبات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: اسرائیلی وزیر اعظم

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک

لندن: ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ہونے کے بعد گروپ کے حامی مظاہرین کی گرفتاری

لندن: ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد کے بعد اس گروپ کے حامی مظاہرین کی گرفتاری

لندن میں مظاہرے کے دوران کالعدم فلسطین ایکشن گروپ کے حامی گرفتار

روس کے طالبان کو تسلیم کرنے پر افغان عوام میں امید اور مایوسی کی ملی جلی کیفیت

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے متعدد ہلاک، 23 بچیاں تاحال لاپتہ

مشکوک شواہد، متنازع اڑان اور کریڈٹ لینے کی دوڑ: کیا واقعی ہوائی جہاز رائٹ بردرز کی ایجاد تھی؟

جب حادثے نے ایک ڈاکٹر کی 12 سالہ یادداشت مٹا دی: ’پرانی ای میلز پڑھ کر پتا چلا کہ میں ایک بُرا آدمی، سخت گیر باس تھا‘

لیبر پارٹی کی سابق ممبر پارلیمان زارا سلطانہ کا جیرمی کوربن کے ساتھ نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی