ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت’امریکہ پارٹی‘ بنانے کا اعلان کر دیا


دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق حلیف ایلون مسک نے سنیچر کو اعلان کیا کہ وہ امریکہ میں ایک نئی سیاسی جماعت قائم کر رہے ہیں، جس کا نام انہوں نے ’امریکہ پارٹی‘ رکھا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ایلون مسک نے ایکس پر لکھا کہ آج، ’امریکہ پارٹی‘ آپ کو آپ کی آزادی واپس دلانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس پر کرائے گئے ایک پول کا حوالہ دیا۔اسی پوسٹ میں مسک نے کہا، ’دو کے مقابلے میں ایک کے تناسب سے، آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور آپ کو وہ ملے گی! جب ملک کو فضول خرچی اور کرپشن کے ذریعے دیوالیہ کرنے کی بات آتی ہے، تو ہم ایک جماعتی نظام میں رہتے ہیں، نہ کہ جمہوریت میں۔‘اس سے قبل مسک نے ایکس پر لکھا تھا یومِ آزادی ایک بہترین موقع ہے یہ سوال اٹھانے کا کہ کیا آپ دو جماعتی نظام، جسے بعض لوگ ایک ہی جماعت سمجھتے ہیں سے آزادی چاہتے ہیں؟۔ مسک نے اسی پوسٹ میں پوچھا تھا کیا ہمیں ’امریکہ پارٹی‘ کی بنیاد رکھنی چاہیے؟۔مسک کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمعے کو ٹیکس کٹوتی اور اخراجات کے بل پر دستخط کے بعد سامنے آیا ہے جس کی ٹیسلا کے ارب پتی سی ای او نے شدید مخالفت کی تھی۔اس ہفتے صدر ٹمپ نے دھمکی دی تھی کہ وہ مسک کی کمپنیوں کو فیڈرل حکومت سے ملنے والی اربوں ڈالر کی سبسڈی ختم کردیں گے۔یادرہے ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے تھے اور صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں 129 دن کام کرنے کے بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تھائی لینڈ میں آوارہ کتوں کے ساتھ برسوں رہنے والا بچہ بازیاب، ’بھونک کر جواب دیتا ہے‘

چین نے انڈیا پاکستان تنازع کے بعد رافیل کی فروخت متاثر کرنے کے لیے مہم چلائی: فرانس

ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 51 ہو گئیں، لاپتہ بچیوں کا سراغ نہ مل سکا

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 59 افراد ہلاک، 27 بچوں سمیت متعدد لاپتہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 51 افراد ہلاک، 27 بچوں سمیت متعدد لاپتہ

ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت’امریکہ پارٹی‘ بنانے کا اعلان کر دیا

کراچی میں گِرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے: حکام

’میڈ مین تھیوری‘: ٹرمپ کے غیر متوقع مزاج اور نئی امریکی ڈاکٹرائن نے دنیا کو کیسے بدل دیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل سے جنگ کے بعد منظر عام پر آگئے

’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر

حماس کے ناقابلِ قبول مطالبات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: اسرائیلی وزیر اعظم

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک

لندن: ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ہونے کے بعد گروپ کے حامی مظاہرین کی گرفتاری

لندن: ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد کے بعد اس گروپ کے حامی مظاہرین کی گرفتاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی