
ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت43 افرادہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے وسطی علاقے میں سیلاب کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے سینکڑوں امدادی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ مغربی وسطی ٹیکساس کے کچھ حصوں میں مزید سیلاب کا امکان ہے۔کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گِرنے سے اب تک 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہےحکومت سندھ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ 50 سال پرانی عمارت گنجان آباد علاقے بغدادی میں واقع تھی جس میں 13 خاندان رہتے تھے۔ حماس کے ناقابلِ قبول مطالبات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: اسرائیلی وزیر اعظم