’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر


نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نہ صرف اپنی سیاست بلکہ اپنی محبت بھری زندگی کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔انڈین نژاد فلم ساز میرا نائر اور ممتاز دانشور محمود ممدانی کے بیٹے ظہران ممدانی نے اپنی اہلیہ، راما دواجی سے ہِنج ایپ پر ملاقات کی تھی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق جب سے انہوں نے اپنی اہلیہ سے ملاقات کی کہانی سنائی ہے تو جین زی (90 کی دہائی کے وسط میں پیدا ہونے والی نسل) ان سے کافی متاثر ہے۔’وہ ہماری زبان بولتے ہیں‘، ’انہوں نے ہِنج ایپ پر محبت پائی‘ یہ وہ آرا تھیں جو ان کی وائرل ویڈیو میں صارفین کی جانب سے پوسٹ کی گئیں تھیں۔اس طرح کی باتیں نوجوانوں کے دلوں کو بھا گئی ہیں اور ظہران ممدانی کو ایسا رہنما تصور کیا جا رہا ہے جو آج کے دور کے مسائل کو نہایت سادہ انداز میں بیان کرتا ہے۔حال ہی میں مشہور مزاح نگار کنیز سرکا کے ساتھ ایک نشست میں ظہران ممدانی نے محبت پر دلچسپ باتیں کی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ’جب رشتہ ہی نہ ملے تو کم خرچ چائلڈ کیئر کا کیا فائدہ؟‘تو ظہران نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’میں نے اپنی بیوی سے ہِنج ایپ پر ملاقات کی، تو یہ ایپ اب بھی کارآمد ہے۔‘پھر انہوں نے کہا ’ہمیں لوگوں کو وقت دینا ہوگا۔ نیویارک کے باسی روزمرہ کے خرچوں اور کرایوں کی فکر میں مبتلا ہیں۔ ایسے میں کوئی کیسے محبت تلاش کرے؟ اگر آپ ہر وقت یہ سوچتے رہیں کہ اگلے ماہ کا کرایہ کیسے ادا کریں گے تو ممکن ہے کہ آپ کی محبت بھی کسی سڑک پر بیٹھ کر یہی سوچ رہی ہو۔‘انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’مہنگائی کا تعلق محبت سے ہے۔‘مادی دنیا میں سادہ محبتظہران ممدانی کے نظریات حالیہ فلم ’میٹیریلسٹک‘ میں دکھائے گئے کرداروں سے بالکل مختلف ہیں جہاں محبت سے زیادہ پیسے کو اہمیت دی گئی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ عورت کا دیہان محبت کے لمحات میں بھی ایک قیمتی پینٹ ہاؤس کی چمک دمک میں گم رہتا ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by Kaneez Surka (@kaneezsurka)ظہران کی سوچ اس کے برعکس ہے۔ ان کے مطابق محبت دولت کی محتاج نہیں بلکہ وقت، سکون، اور سادگی سے پلتی ہے۔ظہران اور راما کی محبت کی کہانیدسمبر 2024 میں ظہران ممدانی اور راما دواجی نے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب ایک چھت پر نکاح اور منگنی کی تقریب منعقد کی تھی جس میں ان کے صرف قریبی رشتہ دار شامل ہوئے تھے۔اس کے بعد انہوں نے نیویارک میں سٹی کلرک کے دفتر میں ایک سادہ تقریب منعقد کی۔ یہی عمارت ظہران ممدانی کے مطابق ان کی نیویارک میں سب سے پسندیدہ جگہ بھی ہے۔ابتداء میں ظہران نے اپنی شادی کو نجی رکھا تھا مگر جب مخالفین نے الزام لگایا کہ وہ شادی کو چھپا رہے ہیں تو انہوں نے کھل کر سچ بیان کیا۔انہوں نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’تین ماہ قبل میں نے سٹی کلرک کے دفتر میں راما سے شادی کی۔ اب کچھ لوگ میری بیوی کو اس انتخابی مہم میں گھسیٹنا چاہتے ہیں۔ راما صرف میری بیوی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت فنکارہ ہیں جنہیں اپنی پہچان خود بنانے کا حق حاصل ہے۔‘راما دواجی عموماً عوامی اجتماعات یا سیاسی جلسوں میں کم نظر آتی ہیں البتہ ظہران کی انٹرا پارٹی الیکشن میں جیت کے بعد وہ پہلی بار ان کے ہمراہ سٹیج پر آئیں۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے زہران کے ہمراہ فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے صرف چار الفاظ لکھے ’فخر سے لبریز ہوں۔‘    View this post on Instagram           A post shared by Zohran Kwame Mamdani (@zohrankmamdani)راما ایک 27 سالہ شامی نژاد فنکارہ ہیں جو نیویارک کے علاقے بروکلین میں مقیم ہیں۔ان کے فن پارے فلسطین کی حمایت میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بیانیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تخلیقات میں امریکہ کی مبینہ شراکت داری پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔راما کا کہنا ہے کہ ’فنکار کا فرض ہے کہ وہ اپنے وقت کی عکاسی کرے، محبت بھی سیاست ہے اور سیاست میں بھی محبت ہے۔‘ظہران ممدانی کی محبت کی یہ کہانی نہ صرف جدید دور کی سیاست کو نیا زاویہ دے رہی ہے بلکہ یہ بھی بتا رہی ہے کہ دولت کی چمک دمک کے بغیر بھی ایک خوبصورت، بامقصد اور سچی محبت پروان چڑھ سکتی ہے۔یہ سوال اپنی جگہ باقی ہے کہ کیا ظہران سیاست میں فتح حاصل کریں گے یا نہیں، لیکن ایک بات طے ہے کہ ان کی محبت کی کہانی اس نسل کے لیے ایک نئی امید اور سادگی میں عظمت کا پیغام ضرور ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت’امریکہ پارٹی‘ بنانے کا اعلان کر دیا

’میڈ مین تھیوری‘: ٹرمپ کے غیر متوقع مزاج اور نئی امریکی ڈاکٹرائن نے دنیا کو کیسے بدل دیا

’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر

حماس کے ناقابلِ قبول مطالبات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: اسرائیلی وزیر اعظم

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک

لندن: ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ہونے کے بعد گروپ کے حامی مظاہرین کی گرفتاری

لندن: ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد کے بعد اس گروپ کے حامی مظاہرین کی گرفتاری

لندن میں مظاہرے کے دوران کالعدم فلسطین ایکشن گروپ کے حامی گرفتار

روس کے طالبان کو تسلیم کرنے پر افغان عوام میں امید اور مایوسی کی ملی جلی کیفیت

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے متعدد ہلاک، 23 بچیاں تاحال لاپتہ

مشکوک شواہد، متنازع اڑان اور کریڈٹ لینے کی دوڑ: کیا واقعی ہوائی جہاز رائٹ بردرز کی ایجاد تھی؟

جب حادثے نے ایک ڈاکٹر کی 12 سالہ یادداشت مٹا دی: ’پرانی ای میلز پڑھ کر پتا چلا کہ میں ایک بُرا آدمی، سخت گیر باس تھا‘

لیبر پارٹی کی سابق ممبر پارلیمان زارا سلطانہ کا جیرمی کوربن کے ساتھ نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

شام کی نئی ریاستی علامت میں ایک عقاب اور تین ستاروں کی کہانی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی