تھائی لینڈ میں آوارہ کتوں کے ساتھ برسوں رہنے والا بچہ بازیاب، ’بھونک کر جواب دیتا ہے‘


تھائی لینڈ کے ایک دور افتادہ علاقے میں ایک ایسا آٹھ سالہ بچہ سامنے آیا ہے جو کتوں کے ساتھ رہ رہا تھا اور ان کی زبان سمجھتا بھی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ لیپ لائے کے علاقے میں کچھ لوگوں نے بچے کو کتوں کے ساتھ رہتے ہوئے دیکھ کر ایک مقامی این جی او کی اہلکار کو مطلع کیا تھا۔رپورٹ میں بچے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی ماں نشے کی عادی تھی اور اس نے بچے کی کبھی دیکھ بھال نہیں کی۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ماں نے بچے پر کبھی توجہ نہیں دی اور سکول میں داخل بھی نہیں کروایا۔پولیس کے مطابق ایک مقامی این جی او سے وابستہ خاتون پوینا ہونگساکول کی کوششوں سے بچے کی بازیابی ممکن ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’اس کی والدہ نے مفت پڑھائی کی سہولت ملنے کے باوجود سکول نہیں بھجوایا اور وہ خود بھیک مانگ کر گزارہ کرتی تھی۔‘پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ’بچے کو سوائے کتوں کے کچھ دستیاب نہیں تھا۔‘پوینا ہونگساکول کی مسلسل کوشش سے معاملہ حکام تک پہنچا اور پھر پولیس نے لکڑی سے بنے ایک گھر کے پچھلے حصے پر چھاپہ مارا، جہاں کتوں کے درمیان بیٹھے لڑکے کو بازیاب کیا گیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچے کو چلڈرن ہوم منتقل کر دیا گیا ہے۔پوینا ہونگساکول کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکام کے ساتھ رابطے میں رہے گا کہ بچے کا خیال رکھا جائے اور تعلیم دلوائی جائے۔ان کے مطابق ’بچے کو اچھی زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے گا اور تمام ضرورتوں کا خیال رکھا جائے گا۔‘اس سے پہلے بھی ایسی کہانیاں سامنے آ چکی ہیں جب گھر والوں نے بچوں کو جانوروں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا تھا۔حالیہ دہائیوں کے دوران ماہرین نفسیات نے ایسی معلومات اکٹھی کی ہیں کہ ایسے حالات میں پرورش پانے والے بچوں کے ذہن پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ایسا ہی ایک کیس اوکسانا مالایا نامی ایک لڑکی کی شکل میں 1991 میں بھی سامنے آیا تھا جس کو اس کے نشئی والدین نے چھوڑ دیا تھا اور انہوں نے کئی سال کتوں کے ساتھ رہتے ہوئے گزارے تھے۔وہ دونوں ہاتھوں اور پیروں کو استعمال کرتے ہوئے چلتی تھی اور بات کا جواب کتوں کی طرح بھونک کر دیتی تھی۔تاہم بعدازاں بحالی کے مرکز میں رہنے کے بعد وہ عام زندگی کی طرف لوٹ آئی تھی اور بولنا سیکھ لیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تھائی لینڈ میں آوارہ کتوں کے ساتھ برسوں رہنے والا بچہ بازیاب، ’بھونک کر جواب دیتا ہے‘

چین نے انڈیا پاکستان تنازع کے بعد رافیل کی فروخت متاثر کرنے کے لیے مہم چلائی: فرانس

ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 51 ہو گئیں، لاپتہ بچیوں کا سراغ نہ مل سکا

ٹیکساس میں سیلاب کے باعث 21 بچوں سمیت درجنوں ہلاکتیں، فلڈ وارننگ نہ دیے جانے پر سوالات اُٹھنے لگے

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 59 افراد ہلاک، 27 بچوں سمیت متعدد لاپتہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 51 افراد ہلاک، 27 بچوں سمیت متعدد لاپتہ

ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت’امریکہ پارٹی‘ بنانے کا اعلان کر دیا

کراچی میں گِرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے: حکام

’میڈ مین تھیوری‘: ٹرمپ کے غیر متوقع مزاج اور نئی امریکی ڈاکٹرائن نے دنیا کو کیسے بدل دیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل سے جنگ کے بعد منظر عام پر آگئے

’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر

حماس کے ناقابلِ قبول مطالبات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: اسرائیلی وزیر اعظم

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک

لندن: ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ہونے کے بعد گروپ کے حامی مظاہرین کی گرفتاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی