چین نے انڈیا پاکستان تنازع کے بعد رافیل کی فروخت متاثر کرنے کے لیے مہم چلائی: فرانس


فرانس کے فوجی اور انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چین نے مئی میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان چار روزہ جھڑپوں کے بعد فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیاروں کے بارے میں شبہات پھیلانے کے لیے اپنے دفاعی اتاشیوں کو مختلف سفارت خانوں میں تعینات کیا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا تھا کہ چین کا مقصد رافیل کی ساکھ اور فروخت کو متاثر کرنا تھا اور خاص طور پر انڈونیشیا جیسے ممالک کو اس کی مزید خریداری سے روکنا تھا۔فرانسیسی انٹیلی جنس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کے دفاعی اتاشیوں نے ان ممالک کو قائل کیا جو پہلے ہی رافیل خرید چکے ہیں یا خریدنے کا ارادہ رکھتے تھے کہ وہ مزید نہ خریدیں اور ان کی بجائے چینی ساختہ طیاروں کو ترجیح دیں۔رپورٹ کے مطابق یہ مہم سوشل میڈیا پر منظم اور مربوط انداز سے چلائی گئی جس میں وائرل پوسٹس، اے آئی سے تیار کردہ تصاویر، ویڈیو گیم نما مناظر اور رافیل کے ملبے دکھانے والی من گھڑت تصویریں شامل تھیں۔فرانسیسی فوجی اور انٹیلی جنس حکام کی جانب سے اخذ کردہ نتائج کی تفصیلات ایک فوجی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے پی کو فراہم کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس دوران ہزاروں نئے بنائے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے چین کی ٹیکنالوجی کی برتری کا تأثر بہتر کرنے کی کوشش بھی کی گئیں۔فرانس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’یہ غلط معلومات کی ایک وسیع مہم تھی‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)رواں برس مئی میں انڈیا اور پاکستان کی شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں فضائی لڑائی بھی شامل تھی۔ اس فضائی جنگ میں دونوں جانب کے درجنوں طیارے شامل تھے۔اس کے بعد پاکستان نے دعویٰ کیا کہ اس نے پانچ انڈین جنگی طیارے مار گرائے ہیں جن میں تین رافیل شامل تھے لیکن فرانسیسی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیرو بیلانجر نے واضح کیا کہ متاثرہ طیاروں کی تعداد تین تھی۔ ایک رافیل، ایک روسی ساختہ سخوئی اور ایک میراج 2000۔ تاہم یہ کسی بھی جنگ میں گرایا جانے والا پہلا رافیل تھا۔فرانسیسی فضائیہ کے سربراہ کے الفاظ کچھ یوں تھے ’یقیناً وہ تمام ممالک نے جنہوں نے رافیل خریدے، انہوں نے خود سوال پوچھے۔‘فرانسیسی حکام کا موقف ہے کہ رافیل کو ایک منظم ’ڈس انفارمیشن مہم‘ کا نشانہ بنایا گیا جس میں سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹس، ایڈیٹ شدہ یا خود بنائی گئی تصاویر، مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد اور ویڈیو گیم نما مناظر شامل تھے۔انڈیا سے جنگ کے بعد پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پانچ انڈین جنگی طیارے مار گرائے ہیں (فائل فوٹو: روئٹرز)فرانسیسی فوجی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ انہیں اس مہم کو براہ راست چینی حکومت سے جوڑنے میں کامیابی تو نہیں ہوئی لیکن ان ڈیفنس اتاشیوں کے لابنگ سیشنز میں بھی یہی بیانیہ دہرایا گیا کہ انڈین رافیل نے خراب کارکردگی دکھائی ہے اور چینی ساختہ طیارے بہتر ہیں۔دفاعی اتاشیوں نے خاص طور پر ان ممالک میں یہ لابنگ کی جو رافیل خرید چکے یا خریدنے کا سوچ رہے تھے اور فرانسیسی حکام کو بتایا گیا کہ بعض ممالک نے چین کی اس لابنگ کے بارے میں بتایا ہے۔دوسری جانب چین نے ان الزامات کو ’خالص بے بنیاد افواہیں اور بہتان‘ قرار دیا ہے اور  اے پی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ’چین نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام میں تعمیری کردار ادا کیا ہے اور اس نے فوجی برآمدات کے لیے مستقل طور پر محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے۔‘فرانس کا موقف ہے کہ اس مہم کا مقصد صرف رافیل یا اس کی برآمدات کو متاثر کرنا نہیں بلکہ فرانس کی دفاعی صنعت اور قومی ساکھ کو بھی کمزور کرنا تھا۔واضح رہے کہ رافیل کی عالمی برآمدات فرانس کی دفاعی صنعت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں اور ایشیا سمیت دیگر خطوں میں فرانس کی سفارتی و اقتصادی پالیسی کا اہم حصہ ہیں جہاں چین تیزی سے غالب علاقائی طاقت بنتا جا رہا ہے۔فرانس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’یہ غلط معلومات کی ایک وسیع مہم تھی جس کا مقصد متبادل جنگی سازوسامان بالخصوص چینی ساختہ ہتھیاروں کی برتری کو فروغ دینا تھا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تھائی لینڈ میں آوارہ کتوں کے ساتھ برسوں رہنے والا بچہ بازیاب، ’بھونک کر جواب دیتا ہے‘

چین نے انڈیا پاکستان تنازع کے بعد رافیل کی فروخت متاثر کرنے کے لیے مہم چلائی: فرانس

ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 51 ہو گئیں، لاپتہ بچیوں کا سراغ نہ مل سکا

ٹیکساس میں سیلاب کے باعث 21 بچوں سمیت درجنوں ہلاکتیں، فلڈ وارننگ نہ دیے جانے پر سوالات اُٹھنے لگے

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 59 افراد ہلاک، 27 بچوں سمیت متعدد لاپتہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 51 افراد ہلاک، 27 بچوں سمیت متعدد لاپتہ

ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت’امریکہ پارٹی‘ بنانے کا اعلان کر دیا

کراچی میں گِرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے: حکام

’میڈ مین تھیوری‘: ٹرمپ کے غیر متوقع مزاج اور نئی امریکی ڈاکٹرائن نے دنیا کو کیسے بدل دیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل سے جنگ کے بعد منظر عام پر آگئے

’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر

حماس کے ناقابلِ قبول مطالبات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: اسرائیلی وزیر اعظم

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک

لندن: ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ہونے کے بعد گروپ کے حامی مظاہرین کی گرفتاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی