کراچی: لیاری کے علاقے میں منہدم عمارت سے27 لاشیں برآمد


جمعے کے روز لیاری کے علاقے میں گرنے والی عمارت سے تا حال 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ واقعے میں پانچ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا متعلقہ حکام کے مطابق اب تک 95 فیصد ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور امید ہے کہ آج مکمل کر لیا جائے گا۔ واقعے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ 9 خواتین اور 15 مرد اور 13 سالہ اور 10 سالہ بچے سمیت ایک ٓڈیڑھ سالہ بچی کی لاش سمیت 27 افراد کی لاشیں نکالی گئی جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ سانحے میں ہلاک ہونے والے 20 کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ پولیس سے رابطے میں ہیں، امدادی کارروائیاں مکمل ہوتے ہی جائے وقوعہ سے مشیننری نکال دی جائے گی اور جائے وقوعہ کو سیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملبے میں مزید کسی شخص یا لاش کے دبے ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ متاثرین سے رابطے میں ہیں ان کی بحالی اور عارضی رہائش کےلئے انتظام کرچکے ہیں ۔ اداروں نے حالیہ دنوں میں لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا ہے اور اکیس عمارتوں کو انتہائی مخدوش قرار دیا ہے۔ تاہم اس واقعے نے ان اقدامات کے موثر ہونے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 28 بچیوں سمیت کم از کم 78 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ

ٹیکساس میں سیلاب کے باعث 21 بچوں سمیت درجنوں ہلاکتیں، فلڈ وارننگ نہ دیے جانے پر سوالات اُٹھنے لگے

'دل دل شبھمن گِل‘: انگلش ٹیم انڈین کپتان کے رنز اور آکاش دیپ کی وکٹوں تلے دب گئی، ایجبیسٹن میں 337 رنز سے شکست

ریاضی کے مشکل سوال بھی حل کرنے والی مصنوعی ذہانت جسے ’اپنے دماغ کا متبادل نہیں سمجھنا چاہیے‘

ریاضی کے مشکل سوال بھی حل کرنے والی مصنوعی ذہانت جسے آپ کو اپنے ذہن کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے

کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کو سلام عقیدت پیش

کراچی: لیاری کے علاقے میں منہدم عمارت سے27 لاشیں برآمد

تمام مکاتبِ فکر کے تعاون سے امن کا پیغام عام کریں گے، وزیراعلی سندھ کی عاشورہ جلوس میں شرکت

ہائبرڈ نظام میں محبت کا انجام

شبھمن گِل نے ’ایشیئن بریڈمین‘ ظہیر عباس سمیت کئی بلے بازوں کے ریکارڈ توڑ دیے

کراچی میں گِرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے: حکام

دلائی لاما کی 90ویں سالگرہ: بدھ مت کے روحانی پیشوا جو چین کے خلاف خود اپنے جانشین کا اعلان کرنا چاہتے ہیں

کراچی :یوم عاشور کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں پر اختتام پزیر

’میڈ مین تھیوری‘: ٹرمپ کے غیر متوقع مزاج اور نئی امریکی ڈاکٹرائن نے دنیا کو کیسے بدل دیا

کراچی: لیاری میں گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام مکمل، مشینری اور ریسکیو عملہ روانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی