یوم عاشو پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، وزیراعلی سندھ کا جلوس کا فضائی معائنہ


یوم عاشور کی سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جلوس کا فضائی معائنہ کیا اور جلوس کی روانی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور آئی جی پولیس غلام نبی میمن بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی پی او کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جلوسوں کی نقل و حرکت کا مختلف کیمروں سے جائزہ لیا اور ضروری احکامات دیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کیجانب سے محرم الحرام کے جلوسوں کی نقل و حرکت اور مانیٹرنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 101 لوکیشن پر 324 کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی وہیکل کیمرے بھی جلوس کی نگرانی کررہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یوم عاشور کے روایتی جلوس کے لئے فول پروف انتظامات کیےگئے ہیں، جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس مکمل طور پر معطل ہیں جبکہ سندھ رینجرز اور پولیس کے دستےجلوس کے آگے چل رہے ہیں۔ رینجرز اور پولیس کے ماہر نشانہ باز اہلکار بلند و بالا عمارتوں پر تعینات ہیں۔ جلوس کی گزر گاہوں کو کنٹینر رکھ کر مکمل سیل کیا ہوا ہے، رینجرز اور پولیس کے سراغ رساں کتوں کی مدد سے گزرگاہوں کی سوپئنگ کی جارہی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جلوس کی گزرگاہوں پر سوئپنگ کررہا ہے. قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کلیئرنس کے بعد جلوس کو آ گے بڑھایاجا رہا ہے سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں کے اہلکار بھی جلوس کی نگرانی کے لئے تعینات ہیں .

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

چاول اور دالوں کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟ چند آزمودہ ٹوٹکے جو بارش کے موسم میں آپ کے ہزاروں روپے برباد ہونے سے محفوظ رکھیں

لاڑکانہ کے تالاب میں ڈوبنے والی چاروں بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

تھر پارکر کے سیاحتی مقام پر کراچی کا نوجوان ڈوب گیا، 10سیاح ریسکیو

کراچی میں بادل چھا گئے۔۔ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، حادثات، 3 اموات

لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 27 ہلاکتیں: سندھ حکومت کا متاثرین کو فی کس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان

سراج الدولہ کے قتل کا معمہ اور ’نمک حرام ڈیوڑھی‘: 250 سال سے ’غداری کا طعنہ‘ سننے والے میر جعفر کے ورثا کی کہانی

عطا آباد: قدرتی آفت سے جنم لینے والی پاکستان کی مشہور جھیل جس کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے

53 گھنٹے کا آپریشن، 27 ہلاکتیں اور ایک خاندان: لیاری میں زمین بوس ہونے والی پانچ منزلہ عمارت میں ایک تین ماہ کی بچی کیسے زندہ بچی؟

اسرائیل کے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے

روس کا افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پاکستان سمیت خطے کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

پنجاب اسمبلی میں 26 اراکین کےخلاف کارروائی، اسپیکر کے اختیارات لا محدود ہیں، وفاقی وزیر قانون

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 28 بچیوں سمیت کم از کم 78 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ

ٹیکساس میں سیلاب کے باعث 21 بچوں سمیت درجنوں ہلاکتیں، فلڈ وارننگ نہ دیے جانے پر سوالات اُٹھنے لگے

'دل دل شبھمن گِل‘: انگلش ٹیم انڈین کپتان کے رنز اور آکاش دیپ کی وکٹوں تلے دب گئی، ایجبیسٹن میں 337 رنز سے شکست

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی