ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘


ایران کی جانب سے ملک چھوڑنے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے باعث ہزاروں افغان مہاجرین افغانستان کی سرحد پر جمع ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اتوار کو افغانستان روانگی کی ڈیڈلائن سے چند روز قبل ایران سے ہزاروں افغان مہاجرین بارڈر پر جمع ہو گئے، جس سے سرحد پر ’ہنگامی‘ صورت حال پید ہو گئی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’مئی کے آخر میں ایران نے غیر رجسٹرڈ افغانوں کو 6 جولائی تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔‘حکام کا کہنا ہے کہ ’اس فیصلے سے ایران میں رہنے والے 60 لاکھ افغانوں میں سے ممکنہ طور پر 40 لاکھ متاثر ہوں گے۔‘پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا جمعے کو کہنا تھا کہ ’جون کے وسط سے سرحد عبور کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔‘ادارے کے مطابق ’یکم جولائی 2025 سے اسلام قلعہ سے 43 ہزار سے زائد مہاجرین سرحد عبور کر کے افغانستان کے مغربی صوبے ہِرات میں داخل ہوئے۔‘اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کا کہنا کہ ’جون میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افغان مہاجرین ایران سے افغانستان پہنچے۔‘افغانستان میں بچوں کے حقوق کے لیے کم کرنے والے اقام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے نمائندے تاج الدین اویولی نے اسے مشکل صورت حال کہا ہے۔’یہ اس ملک کے لیے ایک ’ہنگامی‘ صورت حال ہے جو پہلے ہی ’مہاجرین کی مستقل واپسی کے بحران‘ کا سامنا کر رہا ہے، رواں برس ایران اور پاکستان سے 14 لاکھ افغان مہاجرین افغانستان واپس آچکے ہیں۔‘انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’تشویش کی بات یہ ہے کہ واپس آنے والوں میں سے 25 فیصد بچے ہیں، آنے والے مہاجر خاندان کم سامان اور رقم کے ساتھ سرحد پار کر رہے ہیں۔‘  اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ’آنے والے مہاجرین کے لیے افغانستان میں دستیاب سہولیات ناکافی ہیں‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)تاج الدین اویولی کے مطابق ’اسلام قلعہ میں اتنی جگہ ہے کہ وہاں موجود افراد کو رکھا جا سکے لیکن سہولیات کے لحاظ سے ایسا نہیں ہے۔‘’یہاں یونیسیف نے روزانہ سات سے دس ہزار افراد کے لیے پانی کا انتظام کر رکھا ہے لیکن یہاں تو 20 ہزار افراد موجود ہیں۔ صفائی ستھرائی کا نظام بھی اتنی ہی تعداد کے لیے تھا، مگر اب ہمیں دو یا تین گنا زیادہ تعداد کا سامنا ہے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس صورت حال نے ہمیں مجبور کر دیا ہے کہ ہم فنڈنگ میں کمی کے باوجود اپنی کوششوں کو موجودہ سطح سے آگے بڑھائیں۔‘اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد میں آمد سے افغانستان میں عدم استحکام کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ یہاں پہلے ہی غربت، بے روزگاری اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل موجود ہیں۔اقوام متحدہ نے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے حالات میں انہیں زبردستی افغانستان نہ بھیجیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

7/7 حملے اور فضا میں ’شہادتوں‘ کا منصوبہ: برطانوی خفیہ اداروں نے اپنی ناکامیوں سے کیا سیکھا

ٹرمپ کی اضافی ٹیرف کی دھمکی، ’برکس امریکہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتا‘

’امریکہ مخالف پالیسیاں‘، ٹرمپ کی برکس ممالک پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی

بھاری ٹیکس لگنے کا خدشہ، ڈیڈلائن قریب آنے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شراکت داروں پر دباؤ

آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان کو بیرونی مدد کے دعوے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں: عاصم منیر

آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان کو بیرونی مدد کے دعوے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسرائیل اور حماس میں مذاکرات کے پہلے دور کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا

ہندوستان کا سب سے خطرناک سلطانہ ڈاکو جو اپنے شکار کی تین انگلیاں کاٹ لیا کرتا تھا

ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘

12 ریاستوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔۔ یہ لڑکی آخر کس سے بدلہ لینے کے لئے یہ سب کرتی تھی؟

کوئی بات نہیں بھولتی۔۔ اس لڑکی کے دماغ میں ایسا کیا خاص ہے اور اس انوکھی صلاحیت کا اسے کیا نقصان ہوا؟

اسرائیل کے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے

روس کا افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پاکستان سمیت خطے کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

تھائی لینڈ میں آوارہ کتوں کے ساتھ برسوں رہنے والا بچہ بازیاب، ’بھونک کر جواب دیتا ہے‘

چین نے انڈیا پاکستان تنازع کے بعد رافیل کی فروخت متاثر کرنے کے لیے مہم چلائی: فرانس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی