ٹرمپ کی اضافی ٹیرف کی دھمکی، ’برکس امریکہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتا‘


چین نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے برکس مخالف بیان کے بعد بھی وہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی محاذآرائی کا خواہاں نہیں ہے۔امریکی صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’جو بھی ملک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہو گا اس پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔‘خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برکس گروپ میں چین کے علاوہ روس، برازیل اور انڈیا سمیت دوسرے ممالک شامل ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ سیڈ کا کہنا ہے کہ ’ٹیرف کے نفاذ سے متعلق چین بار بار کہہ چکا ہے کہ ٹیکس اور تجارتی جنگوں میں کوئی نہیں جیتتا اور صرف اپنے تجارتی مفاد کے تحفظ سے راستے نہیں کھلتے۔‘دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تجارتی شراکت داروں پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے کہ وہ بدھ کی آخری تاریخ سے قبل نئے معاہدے کریں۔ پیر سے مختلف ممالک کو خطوط بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جن میں انہیں خبردار کیا جائے گا کہ اگر معاہدے نہ ہوئے تو یکم اگست سے زیادہ ٹیرف نافذ ہو سکتا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس صورت حال نے کاروباری افراد، صارفین اور امریکہ کے تجارتی شراکت داروں میں غیریقینی کو مزید بڑھا دیا ہے اور ایسے سوالات پیدا ہو رہے ہیں کہ خطوط کن ممالک کو بھیجے جا رہے ہیں، آنے والے دنوں میں صورت حال میں کیا تبدیلی آ سکتی ہے اور کیا صدر ٹرمپ ایک بار پھر ٹیرف کے نفاذ پر زور دیں گے؟صدر ٹرمپ اور ان کے اعلیٰ تجارتی مشیروں کا کہنا ہے ہو سکتا ہے کہ مہلت کے دورانیے میں اضافہ کر دیا جائے تاہم ساتھ ہی وہ انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں کہ ممالک پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالا جائے۔وائٹ ہاؤس کی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر کیون ہیسیٹ نے اتوار کی رات کو سی بی ایس کے پروگرام ’فیس دی نیشن‘ میں بتایا کہ اس بات کا فیصلہ خود ٹرمپ کریں گے مذاکرات کے لیے مہلت کب ختم ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکہ ہمیشہ سے ہر کسی کے ساتھ کسی بھی معاملے پر بات کرنا چاہتا ہے، ڈیڈلائنز موجود ہیں جن کے ختم ہونے کا وقت قریب آ رہا ہے اس لیے ہو سکتا ہے کہ ان کو بڑھا دیا جائے یا پھر شاید وہ باقی نہ رہیں۔ اس کا فیصلہ آخر میں صدر ٹرمپ ہی کریں گے۔‘وائٹ ہاؤس کی اقتصادی کونسل کے سربراہ سٹیفن مائرئن کی جانب سے بھی کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔معاشی میدانوں میں شدید ہلچل کے بعد ٹیرف کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)ان کے مطابق ’نیک نیتی سے مذاکرات کرنے اور رعایتیں دینے والے ممالک اپنے اس طریقہ کار سے مہلت کی تاریخ کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔‘صدر ٹرمپ نے دو اپریل کو دنیا کے بیشتر ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عالمی معیشت میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا تھا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے تجارتی جنگیں چھڑ سکتی ہیں۔اس کے اگلے ہفتے ہی اقتصادی منڈیوں میں بہت ہلچل پیدا ہوئی جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے نفاذ سے قبل درآمدات کے زیادہ تر ٹیکسوں کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا تھا۔اس مہلت کے دوران 9 جولائی تک صرف برطانیہ اور ویت نام کے ساتھ کچھ تجارتی معاہدے ہوئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

7/7 حملے اور فضا میں ’شہادتوں‘ کا منصوبہ: برطانوی خفیہ اداروں نے اپنی ناکامیوں سے کیا سیکھا

ٹرمپ کی اضافی ٹیرف کی دھمکی، ’برکس امریکہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتا‘

’امریکہ مخالف پالیسیاں‘، ٹرمپ کی برکس ممالک پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی

بھاری ٹیکس لگنے کا خدشہ، ڈیڈلائن قریب آنے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شراکت داروں پر دباؤ

آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان کو بیرونی مدد کے دعوے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں: عاصم منیر

آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان کو بیرونی مدد کے دعوے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسرائیل اور حماس میں مذاکرات کے پہلے دور کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا

ہندوستان کا سب سے خطرناک سلطانہ ڈاکو جو اپنے شکار کی تین انگلیاں کاٹ لیا کرتا تھا

ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘

12 ریاستوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔۔ یہ لڑکی آخر کس سے بدلہ لینے کے لئے یہ سب کرتی تھی؟

کوئی بات نہیں بھولتی۔۔ اس لڑکی کے دماغ میں ایسا کیا خاص ہے اور اس انوکھی صلاحیت کا اسے کیا نقصان ہوا؟

اسرائیل کے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے

روس کا افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پاکستان سمیت خطے کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

تھائی لینڈ میں آوارہ کتوں کے ساتھ برسوں رہنے والا بچہ بازیاب، ’بھونک کر جواب دیتا ہے‘

چین نے انڈیا پاکستان تنازع کے بعد رافیل کی فروخت متاثر کرنے کے لیے مہم چلائی: فرانس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی