
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کامنشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقوں خلجی گوٹھ،محمدی کالونی، گلبرگ ٹاون اور گودھرا میں کیا گیا۔
دوران آ ٓپریشن منشیات اور گٹکا /ماوا فروشی میں ملوث8ملزمان ولی عرف چیف، ریحان خان، فیروز خان، محمد عامر،محمد حمزہ، جمشید احمد، بابر اور سلمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا /ماوا، چھالیہ، حشیش، 6عدد موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان ملحقہ علاقوں میں منشیات اور گٹکا /ماوا فروشی میں ملوث تھے۔ بیشتر گرفتارملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعد د ایف آئی آرزبھی درج ہیں۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات، گٹکا /ماوا اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔